گروگرام میں نماز جمعہ کیلئے 18مقامات کی نشاندہی
گروگرام ، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کے گروگرام میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے سلسلے میں مسلم نیشنل فورم اور گروگرام امام آرگنائزیشن کے علماء نے ضلع نظم و نسق کو ایک یادداشت پیش کی اور اِس فیصلے سے واقف کرایا کہ جمعہ کی نماز مسجد، مدرسہ اور وقف بورڈ کی اراضی کے 12 مختلف مقامات پر ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 6دیگر مقامات پر بھی نماز جمعہ کے لئے عارضی انتظام کیا جارہا ہے ۔ حالیہ عرصہ میں گروگرام کے عام کھلے مقامات پر ہر جمعہ کو نماز کی ادائیگی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے ۔ اب اُمید ہے آنے والے جمعہ سے تنازعہ نہیں ہوگا۔