بہار میں جنگل راج کا  تازہ نمونہ: ہندو لڑکے سے  شادی کرنے سے انکارپر زندہ جلادی گئی مسلم دوشیزہ 

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2020, 1:36 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

نئی دہلی،17؍نومبر (ایس او نیوز)بہار میں  بی جے پی کی حمایت یافتہ این ڈی اے کی حکومت نے نتیش کمار کی قیادت میں پھر از سرنو اقتدار سنبھالے ہوئے ابھی  دو دن بھی نہیں گزرے ہیں ، مگر وہاں پیش آنے  والی  وحشت اور بربریت کی تازہ واردات نے امن پسند شہریوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

دلہن کے بجائے بنادی گئی لاش : یہ خوفناک اور المناک داستان گلنازخاتون نامی مسلم دوشیزہ کی ہے جو ابھی چار مہینوں کے اندر شادی کے لئے سج سنور کر دلہن بننے والی تھی، لیکن ایک ہندو لڑکے ستیش نے اسے اپنے ساتھ شادی کے لئے مجبور کرنے کی کوشش کی اور اس نے انکار کیا تو اس کو زندہ نذر آتش کردیا گیا۔ گلناز کے والدین کا کہنا ہے کہ اس نے بری طرح جلی ہوئی حالت میں آخری سانسیں لینے سے قبل اس کو زندہ جلانے والے شر پسندوں  کی نشاندہی کرتے ہوئے   ستیش کماررائے اورچندن کمار رائے  کے نام لیے تھے۔زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے گلناز نے جلنے کے تقریباً پندرہ دن  بعد دم توڑ دیا تھا۔

میں ہندو سے شادی نہیں کرسکتی :   کہتے ہیں کہ ستیش کمار پچھلے کچھ عرصے سے گلناز کو ہراساں کیا کرتاتھا اور حال ہی میں اس نے براہ راست اپنے ساتھ شادی کرنے کے لئے اسے مجبور کرنے کی کوشش کی ۔ اس کے جواب میں  مبینہ طور پر صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’تم ایک ہندو ہو اور میں ایک مسلمان ہوں ۔ اس لئے میں تمہارے ساتھ کسی حالت میں شادی کر ہی نہیں سکتی ۔‘‘ بس  اس دو ٹوک جواب سے ستیش رائے اور چندن رائے چراغ پاہوگئے اور ان دونوں نے بڑی بے دردی سے گلناز کو زندہ آگ کے حوالے کردیا۔

مٹی کا تیل چھڑک کر لگادی آگ:    گلناز کی والدہ کے مطابق ستیش کمار رائے اور چندن کمار رائے دونوں   گزشتہ تین چارمہینوں سے   گلنازخاتون کا پیچھا کرتے اور اس  کو مسلسل ہراساں کیا کرتے تھے۔جبکہ گلناز کی چھوٹی بہن کا کہنا ہے کہ :’’ میری بہن جب کچرا پھینکنے کے لئے جاتی تھی تو ستیش کمار اور چندن کمار اس کو تنگ کیا کرتے تھے۔ 30اکتوبر کی شام  5بجے ان دونوں نے گلنا ز کے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر اس کو آگ لگادی۔‘‘

والدہ کی بے بسی  اور مایوسی :  بہار ویشالی ضلع میں دیسرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی اس دردناک واردات کا افسوسناک پہلویہ ہے کہ خود جلائی گئی لڑکی نے آخری سانسیں لیتے ہوئے مجرموں کے نا م بتائے تھے جس کی ویڈیو فوٹیج موجو د ہے۔  اس کے گھروالوں کی طرف سے آہ و زاری کے ساتھ  ملزمین کے نام بتائے جارہے ہیں مگر اس کے باوجود تاحال پولیس کی طرف سے کسی بھی ملزم کے خلاف کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے ، جس کے بارے میں گلناز کی والدہ بے بسی اور مایوسی کے ساتھ کہتی ہیں کہ :’’ہمارے لئے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے!‘‘  

پولیس اور انتظامیہ کی بے حسی :    پولیس کی بے حسی کی حد تو یہ ہے کہ  سوشیل میڈیا پر ’جسٹس فار گلناز‘ ہیاش ٹیاگ ٹرینڈ چلائے جانے اور گلناز کی لاش سڑک پر رکھ کر اس کی ماں کی طرف سے احتجاج کرنے کے بعد بھی نہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے   ملزموں کے خلاف   کوئی کارروائی   کی گئی ہے اور نہ ہی دوبارہ وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے نتیش کمار نے اس سلسلے میں ایک جملہ بھی کہنے کی زحمت کی ہے۔

کہاں ہیں ’لو جہاد ‘ کا راگ الاپنےو الے ؟!:    دوسری طرف سوشیل میڈیا پر اس بات پر بھی زوردار مذمت اور بحث ہورہی ہے کہ بہار کا یہ معاملہ بھی یوپی کے’ ہتھرس ‘عصمت دری جیسا ہی معاملہ ہے جس میں ملزمین کے ساتھ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت ہونے کے سارے اشارے مل رہے تھے۔سوال یہ بھی اٹھایا جارہا ہے کہ ہند و لڑکی اور مسلم لڑکوں کے عشق و محبت کے ہر معاملے کو ’لوجہاد‘ کا راگ الاپ  کر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی اور اشتعال کا ماحول بنانے والے سیاسی اور دھارمک لیڈر ان اور ’دھرم رکھشک ٹولے ‘آج کہا ں چھپے بیٹھے ہیں اور ان کی زبانو ں پر اب کیوں تالے لگ گئے ہیں؟  پوچھنے والے یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ ’کُتے کا پِلّا بھی کار کے نیچے آنے پر دکھی ہونے والے‘ وزیر اعظم کا دل  اب گلنازمعاملے پر پتھرکیوں  بن گیا ہے؟؟!! 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...