این پی آر مینوئل میں مسلمانوں کا ایک بھی تہوار شامل نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 30th December 2019, 11:43 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،30/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) این پی آر یعنی نیشنل پاپولیشن رجسٹریشن کا 40 صفحات پر مبنی مینوئل کچھ دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس کے سامنے آتے ہی شہریت قانون و این آر سی کے ساتھ ساتھ اس کی مخالفت بھی کئی تنظیموں کے ذریعہ شروع ہو گئی۔ راجدھانی دہلی میں اتوار کو کئی مقامات پر سی اے اے-این آر سی- این پی آر مخالف مظاہرے دیکھنے کو ملے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے پاس تو انتہائی منظم انداز میں طلبا، اساتذہ و مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ آخر این پی آر کے خلاف آواز کیوں اٹھائی جا رہی ہے۔

دراصل این پی آر کے پیچھے بھی ایک سازش پوشیدہ نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے کئی سماجی و سیاسی تنظیمیں اس کے خلاف سڑکوں پر نظر آ رہی ہیں۔ اس سازش کا پتہ مینوئل میں صفحہ 32 پر درج ایک فہرست سے واضح طور پر چلتا ہے جس میں ہندوستان کے تہواروں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس میں ایک بھی تہوار مسلمانوں کا شامل نہیں ہے، حتیٰ کہ عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کو بھی اس فہرست میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ اس سے بھی زیادہ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے حق کی آواز اٹھانے اور ان کی رہنمائی کا دم بھرنے والے نام نہاد مذہبی لیڈران اس تعلق سے ابھی تک پوری طرح خاموش نظر آ رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تہواروں کی مذکورہ فہرست میں گڑی پڑوا، بیہو، رتھ یاترا، ایپّا فیسٹیول جیسے تہوار شامل ہیں جن کے بارے میں شاید کچھ لوگ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔ ان تہواروں کے بیچ میں مسلمانوں کا ایک بھی تہوار نہ ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ’کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے‘۔ 40 صفحات پر مبنی اس مینوئل کا بغور جائزہ لینے پر مزید باتیں سامنے آ سکتی ہیں لیکن صرف صفحہ 32 کو دیکھ کر ہی لوگوں کا کہنا ہے کہ آخر ہم اس کی مخالفت کیوں نہ کریں! کچھ لوگ این پی آر کو نہ صرف مسلم مخالف ٹھہرا رہے ہیں بلکہ مذہبی منافرت پھیلانے والا بھی قرار دے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ این پی آر مینوئل میں انگریزی/گریگورین مہینے کے مطابق اہم تہواروں کا نام دیا گیا ہے جو اس طرح ہیں۔

نیا سال (جنوری)

گرو گوبند سنگھ جینتی، مکر سنکرانتی، پونگل، یوم جمہوریہ(جنوری)

بسنت پنچمی (جنوری/فروری)

مہرشنی دیانند سرسوتی جینتی، مہا شیوراتری، ہولی (فروری/مارچ)

گڑی پڑوا، رام نومی (مارچ/اپریل)

ویشاکھی، بیہو، مہابیر جینتی، گڈ فرائیڈے (اپریل)

بدھ پورنیما (مئی)

رتھ یاترا (جون/جولائی)

نگر پنچمی، جنم اشٹمی، رکشا بندھن (جولائی/اگست)

یوم آزادی (اگست)

گنیش چترتھی (اگست/ستمبر)

اونم (ستمبر)

دسہرا، درگا پوجا، نوراتری (ستمبر/اکتوبر)

گاندھی جینتی (اکتوبر)

دیوالی، بھائی دوج، مہرشی والمیکی جینتی، چھٹھ پوجا، گرو نانک جینتی (اکتوبر/نومبر)

ایپّا فیسٹیول، کرسمس (دسمبر)

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...