کینیڈا میں ایک ہی خاندان کے چار مسلمانوں کو ٹرک سے روند دیا گیا؛ مسلمانوں سے نفرت کا افسوسناک واقعہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2021, 6:53 AM | عالمی خبریں |

اونٹاریو،8؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کینیڈا کے اونٹاریو صوبہ کے شہر لندن میں اتوا ر کی شام کو گھر سے چہل قدمی کےلئے نکلے ایک ہی خاندان کے پانچ مسلمانوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کےتحت ’پک اپ‘ ٹرک سے روند دیا گیا ۔ اس میں نو سالہ بچےکے بچ جانے کی خبر ہے باقی گھر کے چار افراد جن میں دادی، باپ ، بیوی اور بیٹی تھی ان کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا۔

کینیڈا کی پولیس کا کہنا ہےکہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کےتحت اس مسلم خاندان کو گاڑی کے نیچے روند دیا گیا ہے ۔پولیس نے موقع واردات سے تقریباً سات کلومیٹر دوری پر واقع ایک شاپنگ سینٹر سے 20 سالہ کینیڈا کےشخص کو گرفتار کیا ہےاور اس پر قتل کے چار اور اقدامِ قتل کا ایک الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی جرم ہےاور ان کومسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملہ آور کا نام نیتھانیئل ویلٹ مین بتایا گیا ہے ۔

مرنے والوں میں 46 سالہ فزیوتھریپسٹ، 44 سالہ خاتون جو وہاں کی ایک یونیورسٹی میں پڑھاتی تھیں، 15 سالہ نویں جماعت کی طالبہ اور اس کی 74 سالہ ضعیف دادی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  ٹرک کے روندنے کے دوران  جو ایک بچہ شدید زخمی ہوا تھا، اُسے  ہسپتال میں داخل  کیا گیا ہے، اور وہ خطرہ سے باہر ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ’’ لندن، اونٹاریو سے آنے والی خبر سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جن افراد کے پیاروں کو اس نفرت آمیز واقعے نے دہشت زدہ کیا ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم اس بچے کے ساتھ بھی کھڑے ہیں جو اس وقت ہسپتال میں داخل ہے۔ ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ یہ خاندان 14 سال پہلے پاکستان سے منتقل ہوا تھا اور ان کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات  تھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کی ملزم کے ساتھ کبھی کوئی رنجش نہیں رہی اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو جانتے تھے بس ان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے مارا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...