کورونا وائرس: ممبئی میں مسلم شخص کو نذر آتش کیا گیا، مسلمانوں میں سخت غم و غصہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2020, 1:00 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،3؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) عروس البلاد ممبئی کے مضافات میں گزشتہ کل ایک مسلم عمر رسیدہ شخص کے کورونا وائرس کی بیماری کے سبب انتقال کے بعد مقامی مالونی قبرستان کی انتظامیہ نے اسے تدفین کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد اس کی لاش کو اس کے فرزند کی موجودگی میں نذر آتش کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے سبب ممبئی سمیت ریاست کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے-

یو این آئی اردو نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ گزشتہ صبح کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موت کے بعد جب اس کے صاحبزادے نے اپنے والد کی لاش کو مالونی قبرستان میں تدفین کرنے کی کوشش کی تو قبرستان کے ٹرسٹیوں نے یہاں پر اس شخص کی تدفین کرنے سے انکار کر دیا -

بتایا جاتا ہے کہ مرنے والے مسلم شخص کے بیٹے نے و کچھ مقامی لوگوں نے قبرستان کے ٹرسٹیوں کو کافی سمجھایا کہ وہ لاش کو یہاں پر دفن کرنے دے دیں لیکن یہاں کے ٹرسٹی ٹس سے مس نہیں ہوئے اور انہوں نے یہاں قبرستان میں کورونا وائرس میں مبتلا مسلم شخص کی لاش کو دفن نہیں ہونے دیا -

یہ سب ماجرہ دیکھ کر وہاں پر موجود پولیس والوں نے ٹرسٹیان کو بھی سمجھانے کی کوشش کی جس کے جواب میں ٹرسٹیوں نے ئیت کو قبرستان میں دفن نہ کرنے دینے کا یہ جواز پیش کیا کہ مالونی قبرستان چھوٹا ہے اور اطراف میں رہائشی علاقہ ہیں نیز کورونا وائرس کے جراشیم اطراف کی بستیوں میں بھی پھیل سکتے ہیں لہذا قبرستان میں تدفین کی اجازت نہیں دی جا سکتی -

اطلاعات کے مطابق اس درمیان متوفی کے رشتہ دار نے مقامی عوامی نمائندوں سے بھی رابطہ قائم کیا لیکن کوئی اطمینان بخش جواب نہیں حاصل ہوا آخر میں پولیس نے لڑکے کو سمجھایا اور کہا کہ تھوڑی دور پر واقع شمشان بھومی میں وہ اپنے والد کی لاش کو نذر آتش کر دے جس کے بعد کافی سمجھانے کے بعد بیٹا مان گیا اور پھر صبح میں دس بجے کے قریب مسلم شخص کی لاش کو نذر آتش کر دیا گیا جس کے بعد ہی مسلم علاقوں میں اس معاملے کو لیکر کافی بے چینی دیکھی گئی -

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...