لوک سبھا انتخابات ؛ کیا اُترپردیش میں پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی مسلم-دلت اتحاد سے بی جے پی کا قلعہ ڈانواڈول ہوگا ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th April 2019, 6:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 19/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) لوک سبھا انتخابت کے پہلے مرحلے کی طرح اب دوسرے مرحلے میں بھی دلت مسلم اتحاد سے  بی جے پی کا قلعہ ڈانواڈول ہوتا نظر آرہا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اُترپردیش میں  جمعرات کو ہوئی پولنگ کے بعد رائے دہندگان کا جو رحجان سامنے آیا ہے، اسے دیکھتے ہوئے  بی جے پی کے لئے واپسی کی اُمیدیں دم توڑ گئی  ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کی کھسیاہٹ پولنگ کے دوران ہی  نظر آئی جب  امروہہ میں  بی جے پی کے امیدوار کنور سنگھ تنور نے برقعہ میں ووٹ دینے کے لئے آئی مسلم خواتین پر اعتراض ظاہر کیا، تو وہیں  بلند شہر سے بی جے پی کے امیدوار بھولا سنگھ کو پولنگ مرکز پر تشہیر کی کوشش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ اگیا۔ ادھر علی گڑھ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ستیش گوتم کئی جگہ مسلم ووٹروں سے الجھتے نظر  آئے جبکہ نگینہ میں بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر یشونت سنگھ کے چہرے پر دن بھر مایوسی کا عالم طاری  رہا۔

قومی آواز کی ایک رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت اتر پردیش کی نگینہ، ہاتھرس، علی گڑھ، امروہہ، بلند شہر، آگرہ، متھرا اور فتح پور سیکری میں ووٹنگ ہوئی۔ دلتوں کی اکثریت  ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کو دلت بیلٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ نگینہ، ہاتھرس، آگرہ اور بلند شہر دلتوں کے لئے مختص سیٹیں ہیں۔ اس مرحلہ میں کئی زیر بحث رہنما انتخابی میدان میں ہیں، جن میں فتح پور سیکری سے کانگریس کے صدر راج ببر، ہاتھرس سے سماجوادی کے قدآور رہنما اور اتحاد کے امیدوار رام جی لال سمن، امروہہ سے بی ایس پی کے کنور دانش علی اور متھرا سے بی جے پی کی ہیما مالنی شامل ہیں۔

سال 2014 کے انتخابات میں ان تمام سیٹوں پر بی جے پی فتحیاب رہی تھی اور علی گڑھ سے ستیش گوتم، آگرہ سے رام شنکر کٹھیریا، متھرا سے ہیما مالنی، نگینہ سے ڈاکٹر یشونت سنگھ، بلند شہر سے بھولا سنگھ، امروہہ سے کنور سنگھ تنور ہاتھرس سے راج ویر سنگھ دیواکر اور فتح پور سیکری سے چودھری بابولال رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ اس مرتبہ بی جے پی کے تئیں لوگوں میں کافی ناراضگی ہے یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے آگرہ کے رکن پارلیمنٹ رام شنکر کٹھیریا اور فتح پور سیکری سے رکن پارلیمنٹ بابو لال کو امیدوار نہ بنا کر ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی لیکن دلتوں، مسلمانوں اور کسانوں کی یکجہتی نے بی جے پی کی راہ کو مشکل تر بنا دیا ہے۔

نگینہ، امروہہ، بلند شہر اور ہاتھرس میں اتحاد کے حق میں زبردست ووٹنگ ہوئی جبکہ علی گڑھ، آگرہ اور متھرا میں سہ رخی مقابلہ نظر آیا۔ فتح پور سیکری میں راج ببر نے بی جے پی امیدوار راج کمار چاہر کو خاصہ پریشان کیا ہوا تھا، یہاں سے اتحاد کے امیدوار گڈو پنڈت کو عوام نے نکار دیا ہے اور ان کا ووٹ کانگریس امیدوار کے حق میں گیا۔

متھرا سے اس مرتبہ بالی ووڈ اداکارہ سے سیاسی رہنما بنی ہیما مالنی کی راہ مشکل نظر آ رہی ہے۔ ماحول انتخابات سے قبل ہی ان کے خلاف ہو گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق آج ان کے حق میں ووٹروں میں کوئی جوش نظر نہیں آ رہا تھا۔

آگرہ میں دلتوں، مسلمانوں اور آلو کسانوں نے حکومت کے طریقہ کار سے ناخوش ہو کر یکجہتی سے ووٹنگ کی، جس کے بعد بی جے پی امیدوار ایس پی بگھیل کی ہار یقینی ہے۔ آگرہ میں 3 لاکھ سے زیادہ جاٹو ووٹر ہے، اس طبقہ کو بی ایس پی کا ریاوٹی ووٹر سمجھا جاتا ہے۔

امروہہ سے اتحاد کے امیدوار کنور دانش علی نے دعوی کیا ہے کہ وہ یکطرفہ طور سے جیت رہے ہیں۔ امروہہ میں ریکارڈ ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ یہاں 6 لاکھ مسلمان اور 3 لاکھ دلت ووٹر ہیں۔ نگینہ میں بھی اپنے خلاف ووٹنگ دیکھ کر ڈاکٹر یشونت سنگھ کافی مایوس نظر آئے

اتر پردیش میں اب تک 16 سیٹوں پر پولنگ اختتام پزیر ہو چکا ہے، 2014 میں یہ تمام سیٹیں بی جے پی کے کھاتہ میں گئی تھیں لیکن اس مرتبہ دلت اور مسلم کی یکجہتی کے سامنے بی جے پی کا کوئی امیدوار اپنی جیت کا دعوی بھی نہیں کر پا رہا۔ تیسرے مرحلہ میں بھی بی جے پی کے لئے مشکلات کم نہیں ہیں کیوں کہ اب جہاں پولنگ ہوگا اسے یادو بیلٹ کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ مسلمان بھی یہاں خاصی تعداد میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...