100 سالہ ورثے کی حفاظت سعودی خاندان نے گھر کو میوزیم بنا ڈالا

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2019, 5:29 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض 31اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) سعودی عرب کے ایک خاندان نے اپنے ایک سو سالہ پرانے ورثے کو محفوظ بناتے ہوئے گھر میں پرانے دور میں عام استعمال کی اتنی چیزیں جمع کردی ہیں کہ وہ ایک اچھا خاص میوزیم دکھائی دیتا ہے۔

الرشید میوزیم کے مالک خالد عبد اللہ الرشید نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہمارا خاندان القصیم گورنری کے علاقے عنیزہ میں 100 سال سےنوادرات اور پرانے دور میں عام استعمال ہونے والی چیزیں جن میں برتن، لال ٹینیں، پرانے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور دیگر مشینیں بھی شامل ہیں ذخیرہ کرتا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ورثے کے تحفظ کے مشن کے تحت ہم نے مختلف پرانی اشیاء کے 15 ہزار نوادرات جمع کیے۔ سنہ 1998ء میں ایک خاص میوزیم قائم کیا جسے ہم" الرشید میوزیم " کا نام دیا گیا۔ اس عجائب گھر میں ہم نے ان تمام اشیاء کو سیلقے اور ترتیب کے ساتھ رکھا جوہمارا خاندان ایک سو سال سے جمع کرتا چلا آ رہا ہے۔

الرشید خاندان نے اپنے ورثے کی حفاظت کرتے ہوئے بے شمارچیزیں اکھٹی کیں۔ ان میں زرعی اوزار، بندوقیں جنہیں ان کے آبائو اجداد خرید کرتے رہے، پرانے برتن اور ان گنت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میوزیم میں 150 سال پرانی بندوق کی باقیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ زرعی مقاصد اور آب پاشی کے لیے استعمال ہونے والی ایک مشین جو 60 سال پرانی ہے اس عجائب گھر کا حصہ ہے۔

الرشید میوزیم نے سعودی عرب میں 70 نمائشوں اور میلوں میں حصہ لیا۔ اب اس کی شہرت دور دور تک پھیل چکی ہے اور لوگ دور دراز سے دیکھنے آتے ہیں۔

الرشید کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے بچے، بڑے اور خواتین صرف تاریخی نوادرات جمع کرنے میں مشہور نہیں بلکہ وہ کارپینٹری کے طور پر دروازوں پر نقش و نگاری ، ہر طرح کی دستکاری اور زراعت کے پیشوں میں بھی مشہور ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...