بھٹکل: مرڈیشور کے جواں سال عالم دین مولانا عدنان میسور کے قریب سڑک حادثہ میں جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th January 2021, 11:33 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 27 جنوری (ایس او نیوز/رئیس احمد گنجام) تعلقہ کے مرڈیشور کے جواں سال عالم دین مولانا عدنان خان ندوی (23)  میسور کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اطلاع کے مطابق  مولانا عدنان مرڈیشور مدرسہ تنویر الاسلام  میں کل منعقدہ  یوم جمہوریہ کی تقریب کی نظامت کے  بعد دوپہر کو  مینگلور ہوتے ہوئے میسور کے لئے بذریعہ بائک روانہ ہوئے تھے، پتہ چلا ہے کہ رات قریب ڈھائی ، تین بجے  کسی سواری سے ٹکرا نے کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ  میسور میں اپنے دوست کی شادی میں شریک ہونے وہ میسور جارہے تھے، جب بس پر ٹکٹ نہیں ملی تو بائک پر ہی روانہ ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ  انہیں آر سی کیرے ہوتے ہوئے میسور کا روڈ پکڑنا تھا مگر غالباً  روڈ مس ہوگیا اور منڈیا۔ بنگلور روڈ پر  پہنچ گئے تھے اور اسی روٹ پر آگے بڑھ رہے تھے کہ ناگ منڈل کے قریب  حادثہ کا شکار ہوگئے۔ ان کی بائک جس جگہ پڑی ہوئی ملی ہے، قریب میں ہی ایک آٹو رکشہ بھی پایا گیا ہے اور  معلوم ہوتا ہے کہ رکشہ اور بائک کی ٹکر ہوئی ہے، مگر موقع واردات پرپہنچنے کے بعد بعض لوگوں نے شک کا اظہار کیا ہے کہ  آٹو کی ٹکر سے ان کی موت نہیں ہوئی ہوگی بلکہ کوئی بڑی سواری ان سے ٹکرائی ہوگی اور ٹکر مارکر فرار ہوئی ہوگی۔ اس تعلق سے  چھان بین   کی جارہی ہے۔

 مولانا عدنان مرڈیشور میں  محی الدین مسجد میں امامت کےساتھ ساتھ مدرسہ تنویر الاسلام میں استاذ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی موت پر مرڈیشور کے عوام میں نہایت رنج و غم کا  ماحول چھا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ مرحوم مرڈیشور کے معروف یوٹیوب وڈیو نیوز چینل ایم بی نیوز کے لئے اینکرنگ بھی کرتے تھے۔ مرحوم کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ نہایت ملنسار اور نیک نوجوان تھے،  اپنے ساتھیوں میں  ہر دلعزیز تھے، ہر ایک سے  مسکراتے ہوئے ملتے تھے۔ مرڈیشور کے عوام نے ان کی موت پر  گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لئے دعائیں کی ہیں۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔ امین

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  میسور سمیت مرڈیشور سے ان کے رشتہ دار اور دوست احباب جائے واردات پر پہنچ گئے۔  فی الحال میت  پوسٹ مارٹم کے لئے ناگ منڈل سرکاری اسپتال لے جائی گئی  ہے، پوسٹ مارٹم اور کاغذی کاروائیوں کے بعد مرڈیشور لائی جائے گی۔ شام سات ، آٹھ بجے تک میت مرڈیشور پہنچنے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...