مرڈیشورکے آر این ایس پالی ٹکنک کالج کے سالانہ جلسہ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th April 2019, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:05؍اپریل (ایس او نیوز) مرڈیشور کے آر این ایس پالی ٹکنک کالج کا سالانہ جلسہ ’اسپکٹرم 2019‘کے عنوان سے منعقد ہوا۔ آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے طلبا کو جدیددنیا میں تعلیم کی اہمیت کی تفصیل بتائی ۔

پالی ٹکنک کے الومنی آر ڈی ایل ٹکنالوجی کمپنی منگلورو کے آفیسر راگھویندر جی شٹی نے ٹکنکل تعلیم کے میدان میں میسر مواقع کی جانکاری دی ۔ موظف فوجی شری کانت نائک  کی تہنیت کی گئی ۔ پرنسپال سنتوش نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو نائب پرنسپال کے مری سوامی نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ ریاضی اور سائنس  میں 100کو 100نمبرات حاصل کرنےو الےاور امتیازی نمبرات سے کامیاب  طلبا کو نقد انعام سے نوازا گیا ۔ ڈائس پر وی ٹی بھٹ، آر ڈی نائک، منجوناتھ ، ادئیے پاٹل ، سائی دت سمیت لکچرر حضرات وغیرہ موجود تھے۔ تشار نائک نے پرارتھنا کی تو وگنیش اور سرکشھا نے نظامت کی۔ لکچرر کرشنا ہیگڈے نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...