بھٹکل: مرڈیشور کے شہری میسور میں ہوئے سڑک حادثے میں انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2019, 12:15 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل17/نومبر (ایس او نیوز) مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے ایک سنئیر شہری کی میسور میں ہوئے سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی جن کی شناخت ولکی شاہ الحمید (68) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ مرڈیشور کے غوث محلہ،  بالمقابل غوثیہ مسجد کے رہائشی تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جناب ولکی شاہ الحمید صاحب اتوار  دوپہر قریب ساڑھے بارہ بجے  گھر سے بازار کے لئے نکلے تھے، یاسین مسجد کے قریب بنگلور نمبر پلیٹ والی ایک تیز رفتار کار ان سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی وہ سڑک پر ہی گر پڑے، ان کے سر کو گہری چوٹ لگی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی وہ جاں بحق ہوگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون

موصوف کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ مرڈیشور کی مشہور شخصیت جناب مانی شاہ الحمید صاحب کے داماد تھے۔ چونکہ مرڈیشور کے کافی لوگوں کا کاروبار میسور میں ہے، موصوف بھی ابتدا سے ہی میسور میں ہی رہائش پذیر تھے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ان کو ایک فرزند اور ایک دُختر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کا فرزند سعودی عربیہ میں  برسرروزگار ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی میسور میں رہائش پذیر مرڈیشور کے کافی لوگ پہلے اسپتال  پھر بعد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے اور گھروالوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے  موصوف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور  مغفرت کی دعا ئیں کیں۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

حادثے کے فوری بعد میت میسور کے  آر اسپتال لے جائی گئی تھی، جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد دوپہر قریب 3:30 بجے میت میسور کے راجیو نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ  لے جائی  گئی۔بتایا گیا ہے کہ کل پیر صبح دس بجے راجیو نگر کی مسجد نمرا میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا میں بھٹکل کے 9لوگوں سمیت 23 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو؛ مینگلور اسپتال میں بھی بھٹکلی خاتون کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر

ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے مزید معاملات آج اتوار کو بھی سامنے آئے ہیں جس میں بھٹکل کے بھی 9 معاملات شامل ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ سے 5، منڈگوڈ  اور ہلیال سے 3، 3، انکولہ، کاروار، سرسی سے ایک ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

بھٹکل:کورونا سے متاثرہ لوگ سونارکیری اسکول سے ویمن سینٹر منتقل؛ جےڈی نائیک سمیت کئی لیڈران کی رپورٹ آنی باقی

بھٹکل میں  کورونا کے تیسرے حملے میں جہاں ایک طرف دو لوگ جاں بحق ہوگئے وہیں   اب تک  بھٹکل میں 63 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، بھٹکل کی ایک معروف  شخصیت مینگلور اسپتال میں ایڈمٹ ہیں تو دیگر لوگ بھٹکل سونارکیری اسکول اور بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں داخل کئے گئے تھے ۔ اب ...

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔

کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرامیں آج صبح سے اب تک ہوئی 2افراد کی موت۔ضلع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہوئی 22

جنوبی کینرا میں کورونا وباء کے اثرات بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ آج صبح سے اب تک کووِڈ کے 2 مریض موت کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

بھٹکل میں نجی اسپتال کی نرس کو لگ گیا کورونا کا مرض۔ایس ایس ایل سی کی طالبہ نرس کی بیٹی کو کیا گیا ہوم کوارنٹین

ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس کو کووِڈ کا مرض لاحق ہونے کے بعدایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہی اس کی بیٹی کو امتحان سے باز رکھتے ہوئے ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔

بھٹکل ٹاؤن، ہیبلے پنچایت اور جالی پنچایت علاقوں میں لاگو رہے گارات کا کرفیو۔سیل ڈاؤن کیے جارہے ہیں ’ہاٹ اسپاٹس‘

بھٹکل تعلقہ میں کورونا وباء کی بدلتی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن قوانین میں دوبارہ کچھ سختی برتنے کافیصلہ کیا ہے۔اسی کے تحت جمعہ کے دن شام میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس نے عوام کے لئے جو ہدایات جاری کیں اس کے مطابق ...