مرڈیشور میں سڑک توسیع کی مانگ لے کر عوام نےتعمیراتی کام روک کر احتجاج کیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2019, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20؍نومبر(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور میں پشکرنی کے اطراف سڑک توسیع کے لئے سہولت ہونے کے باوجود افسران ان دیکھی کرتے ہوئے پرانی سڑک پر ہی اکتفا کرکےتعمیری کام کئے جانے پر دیہی عوام نے تعمیراتی کام روک کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

مرڈیشور دن بدن بڑھتا جارہاہے، سیاحوں کی تعدادمیں اضافہ بھی جاری ہے، پشکرنی علاقے میں ٹرافک کے لئے بڑ ا مسئلہ پیدا ہوتا رہتاہے، ہبا کے موقع پر گنجانی بہت ہونے انہیں کنٹرول کرنا مشکل کام ہے، ایسے موقعوں پر عوام اور سیاحوں کے لئے بڑی دشواری ہوتی ہے، مرڈیشور کے بس اسٹانڈ سے مندر جانےو الی روڈ کے کنارے سروے نمبر 23پر 5گنٹہ گرا م پنچایت ماولی 2کی سرکاری زمین ہے ، متعلقہ زمین کو سڑک توسیع کے لئے استعمال کرنے کا موقع ہونے کے باوجود افسران ان دیکھی کرتےہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، یہ ایک غیر سائنٹفک سڑک کی تعمیر ہے، نشان وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے، جیسے جی میں آیا ویسے کام کیا جارہا ہے،  بااثر افراد کے دباؤ میں پرانی روڈ پر کام کیا جارہاہے ، ہم اس کا کسی حال میں بھی موقع نہیں دینے کی بات کہتے ہوئے احتجاجیوں نے اپنی برہمی کااظہار کیا۔ احتجاجیوں نے ماولی گرام پنچایت 1کے پنچایت آٖفیسر نٹراج کو میمورنڈم دیا۔ شری دھر نائک، ناگراج نائک، راجو نائک، سنتوش نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...