مرڈیشور میں ون وے ٹرافک کے خلاف عوام کا اے سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2020, 10:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:05؍فروری(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور مندر کے رتھ روڈ پر پولس تھانے کےروبرو ون وے ٹرافک کی مخالفت کرتے ہوئے علاقے کے عوام نے بدھ کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہے کہ متعلقہ روڈ کو اتسوا کے دوران  استعمال کیا جاتاہے، گنیش چترتھی کے موقع پر بھی متعلقہ  سڑک پر  15دن عوام کی چہل پہل رہتی ہے، یوم ِآزادی، یوم جمہوریہ کے دوران بھی پریڈ کے لئے 6دنوں تک سڑک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی موقعوں اور پروگراموں کےلئے سڑک کا استعمال ہوتار ہاہے۔ اب وہاں ون وے ٹرافک نظام جاری کرنے سے مشکلات کا سامنا ہوگا۔افسران ترقی کے نام پر  عوامی خواہش کے خلاف ون وے ٹرافک جاری کرتے ہیں تو بدامنی کے حالات پیدا ہونے کی بات میمورنڈم م یں کہی گئی ہے۔ افسران کسی دباؤ کے تحت کام نہ کرتے ہوئے عوامی سہولیات کا خیال رکھنے کا اظہار کیاگیا ہے۔ بھٹکل اے سی ساجد ملا نے میمورنڈم وصول کیا۔ سابق گرام پنچایت صدر کمار نائک، ستیش نائک، شری دھر نائک، واسونائک بلسے ، ناگراج نائک ، جٹگا موگیر، عبدالقادر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...