مرڈیشور کے ماولی -1گرام سبھامیں افسران کی غیر حاضری : ڈھائی گھنٹےدیری سے شروع ہوئی میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2019, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)منگل کی صبح طئے ہوئی ماولی -1گرام پنچایت کی گرام سبھا میں افسران کی غیر حاضری پر پنچایت ممبران سخت  اعتراض جتائے جانے پر میٹنگ  ڈھائی گھنٹے دیرسے شروع ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

منگلا ایشور نائک کی صدارت میں میٹنگ کی شروعات کرنے پنچایت ترقی جات افسر نٹراج آگے بڑھتے ہی پنچایت ممبر ان کرشنا نائک اور گنپتی نائک نے پی ڈبلیو ڈی سمیت کئی محکمہ جات کے افسران کی غیر حاضری پر برہم ہوئے اور پوچھا کہ عوام کے سوالات  کا جواب کون دےگا؟آج کی میٹنگ میں پی ڈبلیو ڈی کے افسران کی حاضری ضروری ہے، دیگر محکمہ جات کے مسائل کو حل کرناکیا  آپ کے لئے ممکن ہے ؟ کہتےہوئے ان کے آنے تک میٹنگ شروع نہ کرنےپر بضد رہے۔ اس کے بعد موبائیل کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی انجنئیر سے رابطہ کرتے ہوئے نوڈل آفیسر فیاض احمد نے انہیں میٹنگ میں شریک ہونےکو کہا۔ پی ڈبلیو ڈی انجنئیر سُجئے آنے تک دوپہر کے 30-01بج گئے تھے۔

 میٹنگ شروع ہوئی تو پنچایت ممبر  کرشنا نائک نے کاری نالے کی بابت کہاکہ نالا کی وسعت کم ہوئی ہے، جس کےنتیجےمیں پانی کا بہاؤ آسانی نہیں ہوپارہاہے۔ سیاحتی مرکز مرڈیشور برباد ہورہاہے۔ پہلی ترجیح کی بنیاد پر کاری نالے کامسئلہ حل کریں ، مرڈیشور اسکول کے بازو اندرونی نالیوں کا کام ادھورہ ہے، عوام اور سیاحوں کو امراض کا خوف ستائے جارہاہے،ضلع پنچایت کے افسر کے کہنےپر بھی ابھی تک کارروائی نہیں ہونے کو لےکر اپنی بے اطمینانی اور برہمی کا اظہارکیا۔ اس سلسلےمیں کارروائی کئے جانے کا انجنئیر سنجئےنے تیقن دیا۔ زرعی محکمہ میں تارپول کی تقسیم، ماہی گیروں کے مسائل ، ٹینڈر، پینےکےپانی کی سپلائی ، کچرا نکاسی ، ہسکام کے بجلی میٹر کی پیچیدگی سمیت کئی مسائل میٹنگ میں پیش ہوئے۔

سوروں کو نکال باہرکرنےعوام کا مطالبہ : مرڈیشور میں جہاں دیکھووہاں سوروں کی بھرمار ہے، جس کی وجہ سے عوام کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیاہے، مرڈیشور سے ان سوروں کو نکال باہرکرنےکارروائی کئے جانےکا عوام نے پنچایت افسر سےمطالبہ کیا۔ بازار میں گھومنےوالےسور کھیتوں میں گھس آتے ہیں ، جس سےکسانوں کو بھی نقصان ہونے کا تذکرہ میمورنڈم میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایشور دوڈمنے موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...