مرڈیشورجماعت کےوفد کی ریاستی کابینہ کے وزیر ضمیر احمد خان سےملاقات : شہری مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر سونپا گیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st September 2018, 9:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم ستمبر(ایس اؤ نیوز) مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور کے ایک وفد نے جماعت کے صدر امین سیف اللہ اور مرڈیشور نوائط جماعت بنگلورو کے صدر چڈکان منورکی قیادت میں ریاستی کابینہ کےوزیر برائے اقلیتی فلاح وبہبود بی زیڈ ضمیر احمد خان سے ملاقات کرتے ہوئے شہر مرڈیشور کے لئے ضروری کاموں کوانجام دینے کے لئے امداد اور دیگر مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں وزیر موصوف سے مرڈیشور میں اقلیتی سیل کا دفتر، سڑکوں کی ترقی ، پانی سپلائی کا بہتر انتظام، کچرے کی نکاسی اور دیگر انفراسٹکچر کی فراہمی کی مانگ کی گئی ہے۔

میمورنڈم میں  مرڈیشور کے ساتھ ساتھ ، اہل نوائط اور آبادی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شہر کے مسائل سے انہیں باور کرایاگیا ہے۔ مرڈیشور میں تعلیمی اور صحت کے میدان میں ترقی ، روزگار کی فراہمی سمیت اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ  اقلیتی  اسکیموں کی عدم دستیابی کے لئے دفتر نہ ہونے کو اہم وجہ بتاتے ہوئے مانگ کی گئی ہے کہ مرڈیشور میں ہی  ایک مائنارٹی سیل دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ویسٹ مینجمنٹ کو لے کر شہریوں کو درپیش پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فوری طور بہترین انتظام کرنے کامطالبہ کیاگیا ہے۔ جاری کردہ اسکیموں اور منصوبہ جات کے لئے فنڈ منظور کرنے۔ پینے کی پانی کی قلت، اس سے ہورہی پریشانیاں اور دیگر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میمورنڈ م میں 510سالہ پرانی درگاہ کی تجدید پر بھی زور دیاگیا ہے۔ اس موقع پر کوٹیشور اشفاق، مولانا محمد حسین ، مولانا ابولاعلیٰ ، یاسین حاجی امین، سکردے محمد راحل، منا محمد وسیم، محمد فاروق، ابو محمد حسینہ ، عبدالحی گیما، حاجی امین ظہور، محمد گنگاولی، حاجب محمد علی وغیرہ  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...