بھٹکل میں رقم دوگنی کرنے کے نام پر خاتون کے ساتھ 4.5 لاکھ روپیوں کا دھوکہ   

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 1:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،18؍ ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے  مرڈیشور کی ایک خاتون کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق بھٹکل اور مرڈیشور کے کچھ لوگوں نے رقم دوگنی کرنے کے نام پر اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے اور اس سے 4.5 لاکھ روپے اینٹھ لیے ہیں ۔

مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں بستی کی رہنے والی ہوٹل ملازمہ سریکھا سریپاد مڈیوال کی طرف سے داخل کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے اس کے ساتھ  ہوٹل میں ملازمت کرنے والی لیلا وتی  گوپال نائک نے بتایا تھا کہ وہ بھٹکل کے ایک ایسے شخص کو جانتی ہے جو رقم دوگنی کرتا ہے ۔ چونکہ سریکھا کو اپنا  گھر تعمیر کرنے کے لئے رقم کی ضرورت ہے اس لئے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے ۔ پھر بھٹکل کے مذکورہ شخص نے بھی سریکھا کو رقم دوگنی کرنے کا یقین دلایا ۔ ان پر بھروسہ کرتے ہوئے اس نے 4.5 لاکھ روپے اس شخص کو دئے ۔ لیکن رقم دوگنی کرنے یا دی گئی رقم واپس لوٹانے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ رقم طلب کرنے پر گالی گلوچ کررہے ہیں ۔ 

سریکھا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس معاملہ میں چار افراد ملوث ہیں اور ان سب نے اس کے ساتھ دھوکہ دہی کی نیت سے رقم اینٹھنے کا کام کیا ہے۔  اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 

مرڈیشور پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...