بھٹکل : مرڈیشور میں 20 جنوری کو منعقد ہوگا رتھ اتسوا : اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کیا نیا فرمان

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2022, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/ جنوری (ایس او نیوز) بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کا حوالہ دے کر دو تین دن قبل تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے تعلقہ کے  مرڈیشور میں رتھ اتسوا منانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد اب اسسٹنٹ کمشنر نے نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت چند شرائط کے ساتھ رتھ اُتسو تہواریعنی تیر حبّا  20 جنوری کو منانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

سمجھا جاتا ہے کہ سیاست دانوں، عوامی نمائندوں اور کاروباری حضرات کی طرف سے رتھ اتسوا پر پابندی کی جو مخالفت کی جارہی تھی اس پس منظر میں تعلقہ انتظامیہ کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا ہے۔

اب نئے سرے سے جاری کیے گئے حکم کے مطابق رتھ اتسوا کمیٹی ، مندر کمیٹی اور مندر سمیتی اراکین سمیت اجازت نامہ (پاس) حاصل کرنے والے اور کووڈ آر ٹی پی سی آر نگیٹیو رپورٹ رکھنے والے 200 افراد کو ہی رتھ اتسوا کے مقام پر جمع ہونے کی اجازت رہے گی ۔ پاس نہ رکھنے والے عوام اور سیاحوں کو یہاں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ رتھ اتسوا میں پھل ، پھول اور دیگر عطیہ جات پیش کرنے پر بھی پابندی ہوگی ۔ اس موقع پر صرف مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...