مرڈیشوربینا دئیدیا  اسکول کے متعلم  کی بنائی ہوئی  زرعی مشین اگری روبو قومی سطح کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2020, 12:57 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍فروری(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور بینا وئیدیا اسکول کے متعلم ہرشی کیش پتیہار کی طرف سے زرعی ٹکنالوجی کے متعلق نمائش کردہ مشین’ اگری روبو ‘ کو قومی سطح کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔

منڈیا کے شری آدی چنچن گری میں منعقدہ ریاستی سطح کے انسپائیر ایوارڈ مقابلے میں ہرشی کیش کا اگری روبو منتخب ہواہے۔ اگری روبو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے خود چلنے والی مشین ہے، اس کے لئے ڈیزل یا پٹرول کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ مشین بیک وقت زمین کی زرخیزی ، پانی سیراب کرنے اور بیج بونے کا کام کرتی ہے۔ اگری روبو کے ذریعے زرعی کام لیا جاتاہے تو وقت اور وسائل کی بچت ہوگی ۔ اگری روبو بنانے والے ہرشی کیش اوراس کی رہنمائی کرنے والے استاد پدما پجاری اور راگھویندر نائک کو ادارے کے صدر منکال وئیدیا ، ڈائرکٹر پشپ لتا، پرنسپال جگناتھ چنیکر اور اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...