مولکی 15/دسمبر(ایس او نیوز) مولکی میں پراکینلا شیمنتو نامی علاقے میں اپنے گھر میں تنہا رہنے والی خاتون کو نامعلوم قاتلوں نے جان سے مارڈالا ہے اور اس کی لاش کو کنویں میں پھینکنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
بتایاجاتا ہے کہ شاردا شیٹی نامی خاتون کی لاش اتوار کے دن صبح کے وقت اس کے گھر کے قریب واقع ایک کنویں کے پا س پائی گئی۔ اس کا سر بری طرح کچلاہواتھا۔ گمان کیا جاتا ہے کہ سنیچر کے دن دیر رات کو کسی نے شارداشیٹی کے گھر میں گھس کر اس کے زیورات اور نقدی لوٹنے کی کوشش کی ہوگی اور اس دوران انہوں نے شاردا کو قتل کردیا ہوگا۔ قتل کے بعدکنویں میں پھینکنے کے ارادے سے لاش کو گھر کے اندر باہر گھسیٹ کر کنویں تک لایا گیا ہے، لیکن قاتل اس میں ناکام ہوئے ہیں۔
پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔