منگلورو: پولیس کی بروقت کارروائی۔چند گھنٹوں کے اندر22سالہ خاتون کا قاتل گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th June 2019, 1:56 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو8/جون (ایس او نیوز) جمعہ کی شام کوکے ایم سی ہاسپٹل منگلورو اتاور کے عقب میں واقع پیئنگ گیسٹ میں 22سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بارے میں پولیس کو شبہ تھاکہ اس کا قتل کیاگیا ہے۔ اس معاملے کو بڑی سرعت کے ساتھ حل کرتے ہوئے پولیس نے سندگی سے مذکورہ خاتون انجنا واسسٹا (۲۲سال) کے قتل کے الزام میں ایک شخص  کو گرفتار کرلیا ہے۔

 منگلورو پولیس کے بیان کے  مطابق  گرفتار کیے گئے شخص کا نام سندیپ راتھوڈ ہے اور وہ سندگی تعلقہ کے باگلکوٹ ٹانڈا کا رہنے والا ہے۔مقتولہ انجنا چکمگلورو تعلقہ کے تیریکیرے کی رہنے والی تھی۔ اس نے ایم ایس سی کی تعلیم مکمل تھی۔معلوم ہوا ہے کہ وہ بینکنگ کے امتحان میں شرکت کی ٹریننگ لینے کے لئے منگلور و پہنچی تھی۔انجنا اپنے ایک دوست کے ساتھ یہاں آئی تھی اور ان دونوں نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے اپنے آپ کو میاں بیوی بتاکر پیئنگ گیسٹ والے ٹھکانے پرقیام کیا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ انجنا اپنی عارضی قیام گاہ سے واپس اپنے گاؤں چلی گئی تھی مگر اس کے ساتھی نے اس سے فون پر رابطہ قائم کرکے اسے جمعہ کے دن واپس بلالیا تھا۔لیکن اسی دن شام میں وہ مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

 ابتدائی جانچ سے معلوم ہواتھاکہ اس کے گلے میں ٹیلی ویژن کا کیبل باندھ کر اسے ہلاک کیا گیا ہے۔باہر سے قفل لگے کمرے میں انجنا کی لاش پڑی تھی اور اس کا ساتھی سندیپ راتھوڈ جو کہ پولیس سب انسپکٹر کا امتحان دینے کے لئے اس کے ساتھ منگلورو آیا تھا وہ غائب ہوگیا تھا۔

 تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ انجنا کے والدین نے اس کے لئے ایک لڑکا تلاش کرلیا تھا جس کے ساتھ شادی کرنے پر انجنا راضی ہوگئی تھی۔ اور شاید یہی بات انجنا کے قتل کا سبب بن گئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔