کیرالہ لینڈ سلائیڈنگ: مرنے والوں کی تعداد 23 ہوئی، لاپتہ افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2020, 11:14 AM | ملکی خبریں |

ایڈوکی،9؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کیرالہ میں ضلع ایڈوکی کے پیٹیموڈی میں جمعہ کو شدید بارش کے سبب تودہ کے ملبے سے ہفتہ کو مزید پانچ لوگوں کی لاش برآمد ہونے سے اس حادثہ میں اموات کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد میں بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کا علاج مختلف اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے جبکہ حادثہ کے بعد سے 50 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لئے ہفتہ کے روز ریسکیو آپریشن چلایا گیا۔

اس سے قبل دن میں جائے وقوع کے پاس سے ایک شخص کی لاش کا حصہ دیکھا گیا۔ اس کے بعد ریسکیو آپریشن اسی حصہ پر مرکوز کیا گیا، س دوران اور بھی لاشیں برآمد کی گئیں۔ دیگر لاپتہ کی تلاش میں ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ تودہ سے چائے باغان مزدوروں کی ایک قطار میں بنے مکان زمیں دوز ہوگئے۔ ملبہ میں کم از کم مزید 43 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی قیادت میں ہفتہ کی صبح دوبارہ راحت مہم شروع کی گئی۔ یہ مہم جمعہ نصف شب کے قریب روک دی گئی تھی۔ ٹاٹاٹی کمپنی، جس کے مذکورہ بالا مزدور ملازم تھے، نے کہا کہ عارضی مکانوں میں 81 افراد رہتے تھے، ضلع انتظامیہ کے افسران کے مطابق واقعہ کے وقت 78 افراد اس علاقہ میں موجود تھے۔

مونار کے معروف سیاحتی مقام سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیٹ ہاؤس کی چار لائینوں پر بڑے بڑے پتھر گر آئے۔ اس ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاست کے بجلی کے وزیر ایم منی نے کہا کہ تمام متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ منی نے کہا ، ’’لاپتہ افراد کی صحیح تعداد چائے کمپنی کو معلوم کرنی ہوگی چونکہ یہ رہائشی علاقہ ہے لہذا گرام پریشد کو بھی ان کے ہمراہ کام کرنا ہوگا۔ ملبے میں اب مزید افراد کے دبے ہونے کے امکانات کم ہی ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...