منڈگوڈ: برج کے نیچے پائی گئی محبوب علی کی نعش کا معاملہ : قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرنےمیں پولس کامیاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd January 2022, 7:20 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:3؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)31 دسمبر کو تعلقہ کے ہنوماپور روڈ پر واقع کلّلی برج کے نیچے مشتبہ حالت میں  پائی گئی اندرانگر کے مکین محبوب علی بابوصاحب جمکھنڈی (51) کی نعش کےمعاملے میں سرگرمی دکھاتےہوئے پولس نے ایک خاتون سمیت دو بھائیوں کو گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت لکّولی دیہات کے ابراہیم شیگاوی(31)، شریف شیگاوی (38) اور نازیہ بانو ابراہیم صاحب شیگاوی (26)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ منڈگوڈ کے پولس انسپکٹر سدپا سیمانی کی قیادت میں تفتیش کرنے والی  پولس ٹیم نے جائے  وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد سراغ جٹانے میں متحرک ہوئی  پھرسراغ پاتے ہی   ملزموں کا پتہ لگاکر  انہیں گرفتارکرلیا۔

31دسمبر کو کللولی برج کے نیچے محبوب علی کی نعش ، بُلیٹ سواری کے ساتھ پائی گئی تھی۔ ظاہری طورپر معلوم ہورہا تھا جیسے سڑک  حادثہ میں اس کی موت ہوئی ہے،  لیکن جس گری ہوئی  حالت میں  نعش اور بُلیٹ  پائی گئی تھی،  اُسی سے پولس کو شبہ ہوا کہ  دال میں کچھ کالا ہے،  شبہ کی بنیاد پر تفتیش شروع کرتےہوئےپولس نے ملزموں کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی کاروائی مکمل کی  تو قتل  کئے جانے کی تصدیق ہوئی۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق رقم کی لین دین اور ناجائز تعلقات قتل کی اہم وجہ ہے۔ کھیت کے قریب واقع  گھر میں اس کا قتل کرنے کے بعد نعش اور بلیٹ کو برج کے نیچے پھینک کر قاتل فرار ہوگئے تھے۔  سرکل پولس انسپکٹر سدپا نے  بتایا کہ   ابراہیم شیگاوی نے  محبوب علی سے  سود پر کچھ   رقم لی تھی۔ رقم وصولی کے لئے جب محبوب علی ، ابراہیم کے گھر جانے لگا تو  اس کی نظر محبوب  علی کی بیوی پر پڑی ، کہا جارہا ہے کہ  بعد میں دونوں کے تعلقات قائم ہوگئے،  جس پر ناراض  ابراہیم نے محبوب  علی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اورمحبوب علی کو   رقم کے بدلے میں زمین دینے کے بہانے   لکولی دیہات کے نواح میں واقع اپنے کھیت  لے گیا، جہاں پر موجود ایک مکان میں لوہے کی سلاخوں اور ہتھوڑی سے  اس کے سر پر حملہ کرتےہوئے محبوب علی کا قتل کردیا۔ قتل کے بعد ابراہیم نے منڈگوڈ میں مقیم اپنے بڑے بھائی شریف شیگاوی کو حالات کی جانکاری دی ۔ پھر دونوں بھائیوں نے نعش کو ٹھکانےلگادیا۔ پولس ذرائع کے مطابق ثبوت کو مٹانے کے لئے پہنے ہوئے اپنے کپڑوں کو جلا کر خون کے نشانات کوبھی  صاف کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ گواہوں کی بنیاد پر ملزموں کا پتہ لگایا گیا  ہےجن کی گرفتاری کے بعد  ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر نے   پولس کی  ستائش کرتےہوئے اُنہیں  انعام دینے  کا اعلان کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...