منڈگوڈ: لاری ڈرائیور کو اغوء کرکے 22ہزار روپئے لوٹ لئے گئے
منڈگوڈ:3؍اگست (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے کاتور مضاف کے قریب والی ریاستی شاہراہ پر پیشاب کرنے لاری سے اترے ڈرائیور کو چار شر پسند عناصروں اغواء کرکے 22ہزارروپئے لوٹ لئے۔ یہ واردات یلاپور تعلقہ منچی کیری دیہات کے عبدول پیر صاحب شیخ (35) کے ساتھ پیش آئی ہے
بتایا گیا ہے کہ عبدول ہبلی سے سرسی کی طرف اپنی لاری لے جارہے تھے۔ راستے میں ضرورت سے فارغ ہوکر لاری میں دوبارہ چڑھنے کے دوران پیچھے سے بولیروسواری میں آئے شرپسندوں نے ڈرائیورکو اغوء کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاری ڈرائیور کی آنکھوں اور ہاتھوں کو باندھ کر ہبلی کے قریب گبورکراس تک جیپ میں لے گئے ، وہاں ڈرائیور کے پاس موجود 22ہزار روپئے لوٹ کر اُسے وہیں راستے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ معاملےکو لےکر منڈگوڈ پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔