منڈگوڈ میں موسلا دھار بارش : فصل ، بجلی کے کھمبے اور موز کے باغات وغیرہ کو شدید نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2021, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:25؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)شہری اور دیہی علاقوں میں سنیچر کو برسی برسات کے نتیجےمیں موز کی فصل سمیت بے شمار نقصانات ہونے اور بجلی کے کھمبے زمین بوس ہونے کی جانکاری ملی ہے۔

سنیچر کی شام چار بجے سے شروع ہونے والی  موسلادھار بارش سے کلکیری دیہات کے مہیش سریش چگپنور کی ملکیت والے تین ایکڑ موز کے باغ میں 100سے زائد موز کے پودے زمین بوس ہوگئے   ہیں۔ کوڈمبی گرام پنچایت حدود کے رام پور مضاف میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قریب 7بجلی کےکھمبے گرگئے ہیں۔ دیہاتوں میں بجلی کے کھمبے اور بجلی کے تار درختوں پر گرنےکے واقعات کی بھی خبر ملی ہے۔ متعلقہ دیہاتوں میں بجلی سپلائی بند کی گئی تھی۔ اتوار کی صبح ہیسکام محکمہ کاعملہ جائے وقوع  پر پہنچ کر مرمت کے بعد بجلی سپلائی بحال کی گئی ہے۔ رام پور میں ناریل کے درخت ، بجلی کے کھمبے گھروں پر گرنے سے گھر کی چھتیں  ڈھ گئی ہے اور چند گھروں کو نقصا ن  پہنچنے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...