منڈگوڈ: مچھلی پالن تالاب میں بڑی تعداد میں مچھلیاں ہوئیں ہلاک۔ لاکھوں روپے کا ہوا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 11:56 AM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ،14؍جنوری (ایس او نیوز) منڈگوڈ تعلقہ کے ملگی میں واقع ایک بڑے مچھلی پالن تالاب میں اچانک بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس تالاب میں ملگی کے رہنے والے سدانند ایم ایڈگوڈ نامی شخص نے لاکھوں روپے  مالیت کی مچھلیاں پال رکھی تھیں۔ لیکن کل اچانک ہزاروں مچھلیاں مردہ حالت میں تالاب میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔ اس واقعہ اطلاع ملنے پر محکمہ ماہی گیری کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔  ان مچھلیوں کی مرنے کی وجوہات کا ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ محکمہ ماہی گیری کے ایک افسر نے بتایا کہ حال ہی میں ہوئی بارش کا پانی تالاب میں گھس گیا تھا۔ا س سے تالاب کی نچلی سطح پر جمع کیچڑ اوپر کی طرف آگیا اور شاید اسی وجہ سے مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ پھر بھی اصل سبب جاننے کے لئے تالاب کے پانی کاسیمپل جانچ کے لئے منگلورو کی لیباریٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...