منڈگوڈ میں کانگریس کارکنان کا اجلاس : ریاستی صدر سمیت لیڈران نے شیورام ہیبار اور بی جے پی پر بولا دھاوا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th November 2019, 8:19 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منڈگوڈ:05؍نومبر(ایس اؤ نیوز)مودی کے یوگا کرنے اور ٹرمپ سے ملاقات کرنےکی ہی خبریں شائع کی جارہی ہیں، لیکن معیشت کی ابتر حالت پر ٹھیک طرح سے کوئی بھی رپورٹ شائع نہیں کررہاہے، دراصل میڈیا والے مودی سے ڈرتے ہیں اسی لئے ان کے خلاف رپورٹ نہیں کرتے  ہیں۔ کے پی سی سی صدر دنیش گنڈوراؤ نے کانگریس سماویش میں میڈیا والوں کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے شیورام ہیبار کے خلاف تنقید کرتےہوئے کہاکہ پارٹی کو دھوکہ دینےو الے شیورام ہیبار کو ٹھکانہ لگائیں، سدرامیا کی حکومت میں کروڑوں روپیہ منظور کیاگیا تھااپنی نااہلی کی وجہ سے وہ کام نہیں کرسکے ، جس طرح مہاراشٹرا اور ہریانہ پارٹی بدلنے والوں کو سبق سکھایا گیا اسی طرح حلقہ کے لوگ بھی انہیں سبق سکھانے کی اپیل کی۔ بی جےپی صدر امیت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے گنڈوراؤ نے کہاکہ سرکاروں کو گرانے والے ، پارٹی بدلنےو الوں کی امیت شاہ حفاظت کرتےہیں ، جس کا سب سے بڑا ثبوت حالیہ آڈیو ، وڈیوکلپ ہے۔ بی جے پی والے دھرم کی بات کرتےہیں مگر جوبھی کرتےہیں سب غلط کرتےہیں، بی جے پی ایک رشوت خور پارٹی ہونے کا الزام لگایا۔ بی جےپی کو اقتدار سنبھالے ڈیڑھ سال ہوگئے ، جن کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہونےکا الزام عائد کرتےہوئے کہاکہ بی جے پی کی حکومت روزگار مہیا کرنےمیں ناکام ہے۔ مودی کے کچھ فیصلوں کی وجہ سے ملک ابتر حالت میں ہونے کی بات کہی۔

ودھان پریشد میں حزب مخالف لیڈر ایس ایس پاٹل نے عوام سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ کانگریس آزادی سےپہلے کی پارٹی ہے، بی جےپی آج کی پارٹی ہے۔ کانگریس کے  گاندھی جی، اندراگاندھی ، راجیو گاندھی نے ملک کے لئے قربانی دی ہے۔ اب بتائیں کہ بی جےپی میں سے کس نے ملک کے لئے کیا کیا ہے؟ جب کہ آزادی کے بعد کانگریس نے ملک کو بہت مضبوط حالت میں پہنچایا ہے۔ انہوں نے بی جےپی اور صدر امیت شاہ کےخلاف الزامات کی بوچھار کرتےہوئے کہاکہ  بی جےپی ذات پات میں نفرت پھیلاتی ہے، امیت شاہ کو سرحد پار کیاگیا تھا، ایسے لوگ آج پارٹی صدر ہیں، مرکزی وزیر داخلہ ہیں، گودھرا قتل میں معصوموں کی قربانی کو ابھی ہم نہیں بھولے ہیں۔

کانگریس لیڈر ایچ کے پاٹل نے کہاکہ بی جے پی کے یڈیورپا کا وائر ل آڈیو بی جےپی کو ننگا کردیاہے، اس کا تجربہ انہیں ہوگا۔ بی جےپی سرکارکی مدت تین مہینوں سے زیادہ نہیں ہے۔ ملک میں جی ڈی پی زوال پذیر ہے، ہمارے ملک کے اطراف ممالک کی جی ڈی پی میں اضافہ ہورہاہے تو ہمارے ملک میں کمی ہونے پر سخت تنقید کی۔ ڈاکٹر ایچ سی مہا دیوپا نے کہاکہ ملک میں مطلق العنان کی حکومت ہے، ملک کی معاشی حالت بہت بدتر ہونےکی بات کہی۔ دیش پانڈے نے کہاکہ 17لوگوں کی اقتدار کی حوس کی وجہ سے ریاست میں ضمنی انتخابات ہونےکی با ت کہی۔ یلاپور کانگریس امیدوار بھیمنا نائک نے عوام سےکہاکہ وہ شیورام ہیبار سے پوچھیں کہ  استعفیٰ دے کر گیدڑ کی طرح ممبئی بھاگ گئے تھے اب ووٹ مانگنے کیوں آئے ہیں؟َودھان پریشد کے رکن ایس ایل گھوٹنیکر نے کہاکہ بی جے پی ایک جھوٹی پارٹی ہے، نااہل قرار دئیے لوگ خطرناک ہونےکی بات کہی۔

کانگریس سماویش سے قبل سابق وزیر دیش پانڈے کی قیادت میں بڑے پیمانے پر یلی نکالی گئی ، جس میں سیکڑوں بائک سوار اور ہزاروں کارکنان شریک ہوئے تھے۔ اس موقع پر یلاپور کے کانگریس امیدوار بھیمنانائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...