منڈگوڈ میں بولیرو سواری اور بائک کے درمیان تصادم : بائک پر سوار دونوں ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th June 2021, 8:00 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:17؍جون(ایس اؤ نیوز) بولیرو پک اپ سواری اور بائک کے درمیان ہوئے  آپسی تصادم میں بائک سوار اور عقبی سوار جائے وقوع  پر ہی ہلاک ہونے کا بھیانک حادثہ  تعلقہ کے سرسی روڈ ہوڈیل کوپا کے قریب پیش آیا ہے۔

اٹنگی کے راجیش چلوادی (21) جائے وقوع  پر ہی ہلاک ہواہے تو عقبی سوار شریکانت وڈر (20) ہبلی کےکمس اسپتال لےجانے کے دوران دم توڑ دیا۔

حادثے کے زور سے بولیرو سواری پلٹاکھائی ہے اورسواری کے سامنے والے حصے کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ بائک سوار بولیرو سواری کے اندر پھنس جانا حادثے کی شدت کو ظاہر کرتاہے۔ حادثے کے چشم دید وں نے ایمبولنس کو فوری اطلاع دینے کے بعد ایمبولنس جائے وقوع  پر پہنچی اور  زخمیوں کو اسپتال لے گئی۔ بولیرو سواری کے مسافروں کو کیا کچھ زخم لگا ہے اس تعلق سے کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ پی ایس آئی بسوراج موبنور نے اپنے عملے کے ساتھ جائےو قوع کا معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...