منڈگوڈ میں منایا گیا73واں جشن آزادی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2019, 10:27 PM | ساحلی خبریں |

مندگوڈ15/اگست (ایس او نیوز) مندگوڈ میں 73واں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کرتے ہوئے تحصیلدار شریدھر مندلمنی نے کہا کہ انگریزوں کی غلامی سے نجات دلاکر ہمیں آزادی کے نعمت فراہم کرنے والی عظیم شخصیات کو کبھی نہیں بھولناچاہیے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور بغض چھوڑ کر آپسی محبت اور رواداری کے ساتھ سب کو یہاں زندگی بسر کرنا چاہیے۔ا ور دیش کی ترقی کے لئے ہماری ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔اس موقع پر ہندوستان چھوڑ دو تحریک میں مجاہد آزادی کے طورپر حصہ لیتے ہوئے جیل کی سزاکا ٹنے اور جدوجہد آزادی کی ایک آخری کڑی کی حیثیت رکھنے والی بزرگ خاتون لیلا بائی کی تہنیت اور عزت افزائی تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی۔

اس تقریب میں ضلع پنچایت رکن ایل کے پاٹل، جئے اماں کرشنا ہیرلی، تعلقہ پنچایت ای او پروین کٹّی، پولیس انسپکٹر شیوا نند چلوادی، اے سی ایف والی اور دیگر محکمہ جاتی افسران اور پٹن پنچایت کے اراکین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔