منڈگوڈ: ساگوانی لکڑی سپلائی کرنے کے الزام میں سواری سمیت ایک گرفتار ، دوسرا فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd June 2022, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:22؍ جون   (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہنوماپور فوریسٹ علاقے میں دو ساگوان کےدرخت کاٹ کر سپلائی کئےجانے والے معاملے میں سواری سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اور ایک ملزم فرار بتایا گیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کی شناخت ہنوماپور دیہات کے منجوناتھ پدمنا بساپور (28) بتائی گئی ہے۔اور ایک ملزم بسپا رامنا وڈّر فرار بتایاگیا  ہے۔  

گذشتہ ہفتہ ہنوماپور فوریسٹ علاقے میں قیمتی ساگوانی درختوں کو کاٹ کر سپلائی کئےجانےکے متعلق شکایت درج کرلینےکے بعد فوریسٹ افسران جانچ میں جٹےہوئے تھے۔ محکمہ فوریسٹ کا عملہ قریب 75ہزارروپئے مالیت کے ساگوانی لکڑی سمیت ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے تو سپلائی کےلئے استعمال کی گئی سواری نمبر کے اے 35ایم /7808کو اپنی تحویل میں لیاہے۔ اور ایک ملزم بسپا رامنا وڈر فرار ہونےکی وجہ سے فوریسٹ عملہ اس کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ اے سی ایف والی ایس ایم اور کاتور زون کے فوریسٹ افسر اجئے نائک کی رہنمائی میں سب زون افسر ناگراج کلال، ملن گوڈا پاٹل وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔