بھٹکل : رویل اسپورٹس ہال میں میونسپالٹی حکام کی عوامی میٹنگ؛ اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کئے گئے علاقہ کے مسائل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th September 2020, 6:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20 ستمبر (ایس او نیوز)  عوام کے مسائل کو جاننے اور اُن کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرنے  بھٹکل کے مختلف علاقوں میں  پہنچ کر میونسپل حکام ہرروز عوامی میٹنگ کا انعقادکررہے ہیں  اسی طرح کی ایک میٹنگ سنیچر کو  علوہ اسٹریٹ میں  واقع رویل اسپورٹس سینٹر کے ہال میں  منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے بھی شرکت کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو جاننے کی کوشش کی، انہوں نے  وارڈ نمبر 16 کے علاقوں کے مسائل راست عوام الناس سے حاصل کئے اور انہیں حل کرنے ہرممکن کوشش کرنے کا تیقن دیا۔

وارڈ نمبر 16 میں جامعہ اسٹریٹ، خلیفہ اسٹریٹ، مشما اسٹریٹ، علوہ اسٹریٹ اور قاضیا اسٹریٹ کے علاقے آتے ہیں اور یہاں کے کونسلر قیصر محتشم ہیں، جنہوں نے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقوں کے مسائل پیش کئے۔ عوامی میٹنگ میں جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی بھی موجود تھے جنہوں نے  بھی علاقہ کے مسائل کو تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا، بالخصوص  انڈر گراونڈ ڈرینئج کے چمبرس خراب ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل  بیان کرتے ہوئے بتایا کہ  تمام علاقوں کے کنووں میں گھٹر کا پانی جمع ہوجانے سے  سینکڑوں کنویں خراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے تمام علاقوں میں پانی کا مسئلہ بے حد گھمبیر ہے۔ اس موقع پر سابق کونسلر جناب اشفاق کے ایم نے پانی کے بل میں اچانک اضافے کا معاملہ اُٹھایا اور بتایا کہ علاقہ کے عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، ایسے میں میونسپالٹی کی  طرف سے جو پانی سپلائی کیا جاتا ہے،ا ُس میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں برنی مٹّی میں واقع پانی ٹینک سے پانی سپلائئ کئے جانے کے تعلق سے بھی اسسٹنٹ کمشنر کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

میونسپالٹی کی طرف سے چیف آفسر دیوراج، ہیلتھ آفسر سوجیا سومن، وینو گوپال شاستری دیگر اہلکار موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...