سی اے اے کے خلاف آواز اٹھانے والی منور رانا کی بیٹی عروشہ رانا خاتون کانگریس کی نائب صدر مقرر

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2020, 8:48 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی عروشہ رانا کو اتر پردیش کانگریس کی خاتون ونگ کی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی خاتون کانگریس کی صدر ممتا چودھری نے عروشہ کو نائب صدر نامزد کیا۔ اس سے پہلے منور رانا کی دوسری بیٹی فوزیا رانا بھی کانگریس میں شامل ہو چکی ہیں۔ عروشہ رانا دس سال پہلے کانگریس میں شامل ہوئی تھیں اور ٹی وی ڈبیٹ میں پارٹی کا موقف مضبوطی سے رکھتی رہی ہیں۔ انہیں دس سال بعد کوئی عہدہ دیا گیا ہے۔

خاتون ونگ کی صدر ممتا چودھری نے عروشہ رانا کو کانگریس کے ریاستی دفتر میں اپنی خاتون کارکنان کی موجودگی میں عہدے پر فائز کیا۔ اس موقع پر ممتا چودھری نے کہا کہ یوپی میں کانگریس پوری طرح سے میدان میں اتر چکی ہے اور بی جے پی کو کڑی ٹکر دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’لاک ڈاؤن کے دوران عروشہ نے کافی محنت کی۔ انہوں نے مزدوروں بالخصوص خواتین کی بھرپور مدد کی۔ عروشہ کی انہی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یوپی خاتون کانگریس کی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔‘‘

وہیں، نائب صدر نامزد کیے جانے کے بعد عروشہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو انہوں نے ہمیشہ اپنے کنبہ کی طرح سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس لگاتار عوامی مسائل کو اٹھا رہی ہے اور کوئی دوسری پارٹی دور دور تک بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔‘‘

عروشہ نے کہا کہ خواتین کے احترام کے لئے پہلے اپنے گھر سے شروعات کرنا ہوگی اس کے بعد سماج میں جدوجہد کرنی ہوگی اور وہ خواتین کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہیں گی۔ عروشہ لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہوئے سی اے اے مخالف مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے نظر آتی تھیں اور انہوں نے اپنی تقاریر سے کافی لوگوں کو متاثر کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔