3 سال میں مکمل ہو جائے گا سڑک سے 12 گھنٹے میں دہلی سے ممبئی پہنچنے کا خواب: نتن گڈکری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 10:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آپ دہلی سے ممبئی محض 12 گھنٹے میں پہنچ پائیں گے اور یہ خواب سچ ہونے میں زیادہ سے زیادہ تین سال لگنے والا ہے۔مرکزی سڑک نقل وحمل اور ہائی وے وزیر نتن گڈکری نے لوک سبھا اراکین کو یہ یقین دہانی ایوان میں دی۔انہوں نے دہلی ممبئی ایکسپریس وے کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں میٹروز کے فاصلے 120 کلومیٹر کم ہو جائے گی۔سڑک وزیر ٹرانسپورٹ نے لوک سبھا میں کہا کہ اس گرین ہائی وے کے 60 فیصد معاہدے مختص کئے جا چکے ہیں، لہذا ڈھائی سے تین سال کے بعد 12 گھنٹوں میں دہلی سے ممبئی جانا ممکن ہو جائے گا۔گڈکری نے بتایاکہ دہلی ممبئی راستے ملک بھر میں تیار کئے جا رہے۔ گرین ایکسپریس ہائی وے نیٹ ورک کا ہی ایک حصہ ہے، یہ گڑگاؤں سے شروع ہوکر سوائی مادھوپور، الور، رتلام، جھابوا، بڑودرا سے ہوکر ممبئی جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت نے اس پروجیکٹ پر صرف زمین کے حصول میں 16 ہزار کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگر دہلی، احمد آباد، بڑودرا سے ممبئی کے موجودہ ہائی وے کے کنارے کنارے گرین ایکسپریس وے بنایا جاتا تو زمین حصول پر 6 کروڑ روپے فی ایکٹر کی شرح سے خرچ کرنا پڑتا، اس لئے ہم نے ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر کے پسماندہ علاقوں کا راستہ نکالا، جہاں زمینیں سستے میں مل گئیں۔یہ پہلا گرین ہائی وے ہے جو قبائلی علاقوں سے ہو کر گزر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...