ممبئی میں طوفانی بارش اورچٹانیں کھسکنے سے 31افراد لقمہ اجل، محکمہ موسمیات کی طرف سے ریڈ الرٹ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2021, 11:27 AM | ملکی خبریں |

 

ممبئی، 19؍جولائی (ایس او نیوز؍یواین آئی) عروس البلاد ممبئی میں ہفتہ کی رات گئے مسلسل ہونے والی بارش کے دوران چٹانیں کھسکنے اور مکانات و دیوار گرنے کے واقعات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد31ہوگئی ہے ۔

ممبئی فائر بریگیڈ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پہاڑی پر واقع ایک دیوار کچھ مکانات پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارت نگر علاقہ کی دیوار رات کے ایک بجے منہدم ہوئی جس میں سات افراد زخمی ہوئے ۔

ایک دوسرے حادثہ میں ممبئی کے مشرقی مضافات وکرولی نامی علاقے میں بارش کے بعد رات ڈھائی بجے ہونے والے حادثہ کے سبب 7 جھونپڑی مکین ہلاک ہو گئے ۔ اس واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ۔

مضافاتی بھانڈوپ علاقہ میں بھی محکمہ جنگلات کے احاطے کی دیوار گرنے کی وجہ سے ایک 16 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی۔ممبئی میں چند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور رات دیر گئے بھاری بارشوں کے درمیان معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے اور ویسٹرن اور سینٹرل ریلویز کی مضافاتی ٹرین خدمات اور ان کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا ہے ۔

حکام کے مطابق دونوں مغربی ریلوے اور وسطی ریلوے نے شدید بارش کے بعد ممبئی میں مضافاتی ٹرین خدمات کو مختصر وقت کے لئے معطل کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...