این سی بی اور ممبئی پولیس نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف بدعنوانی کی جانچ شروع کی

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2021, 11:53 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی وجلنس ٹیم اور اے سی پی سطح کے ممبئی پولیس افسر نے بدھ کو یہاں این سی بی کے علاقائی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف ’جبراً وصولی‘ کے الزامات اور دیگر ایشوز کی آزادانہ جانچ شروع کی ہے۔ این سی بی کی ٹیم بدھ کی دوپہر ممبئی پہنچی اور بتایا جا رہا ہے کہ اس نے جانچ کے لیے آزاد گواہ پربھاکر سیل کے طلب کرنے کے علاوہ وانکھیڈے کا بیان بھی درج کیا ہے۔

وانکھیڈے کے خلاف ممبئی کے الگ الگ تھانوں میں درج کم از کم چار شکایتیں اب اے سی پی سنبھالیں گے، جو معاملے کی جانچ کرنے کے ساتھ ہی رپورٹ تیار کریں گے۔ این سی بی وجلنس ٹیم کے رکن گیانیشور سنگھ نے میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ ’’ہم نے جانچ شروع کر دی ہے۔ یہ ایک بہت ہی حساس جانچ ہے، کچھ بھی بتانا جلد بازی ہوگی۔ ہم سبھی پہلوؤں کی جانچ کریں گے اور بعد میں میڈیا کو اس تعلق سے جانکاری دیں گے۔‘‘

وانکھیڈے کے خلاف دو آزادانہ جانچ چلیں گی۔ ان پر گزشتہ تین ہفتوں کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے وزیر نواب ملک کے ذریعہ کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جب کہ 23 اکتوبر کے سیل کے حلف نامے میں بھی وانکھیڈے کے خلاف کئی الزامات لگائے گئے ہیں۔

دیگر باتوں کے علاوہ سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک دیگر این سی بی آزاد گواہ مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے 18 کروڑ روپے نکالنے کے لیے ایک ذریعہ کی شکل میں کام کر رہا تھا، جس میں سے 8 کروڑ روپے مبینہ طور پر وانکھیڈے کے لیے تھے۔ الزام کے مطابق یہ وصولی شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کو چھوڑنے کی عوض میں کی جانی تھی۔ ممبئی میں این سی بی افسر کے خلاف الگ الگ معاملوں میں کم از کم 4 مختلف شکایتیں درج کی گئی ہیں، جس کی جانچ اے سی پی سطح کے افسر کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...