'ریپبلک ٹی وی' کے ادارتی عملہ کے خلاف ایف آئی آر، ممبئی پولس کو بدنام کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2020, 10:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی پولس نے آج ریپبلک ٹی وی کے متعدد ادارتی عملے کے خلاف محکمہ پولس کی بدنامی اور اشتعال انگیزی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ این ایم جوشی مارگ پولس اسٹیشن میں ممبئی سی آئی ڈی کے اسپیشل برانچ میں تعنیات پولس سب انسپکٹر ششکانت پوار کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں جن ملزمین کے ناموں کا اندراج کیا گیا ہے اس میں ریپبلک ٹی وی چینل کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر نرنجن نارائن سوامی، ڈپٹی نیوز ایڈیٹر ساگریکر امیترا، اینکر / سینئر ایسوسی ایٹ ایڈیٹر، شیوانی گپتا، ڈپٹی ایڈیٹر شون سین، دیگر ادارتی عملہ اور نیوز روم انچارج شامل ہیں۔

تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور ممبئی پولس ایکٹ کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے شکایت کی ہے کہ چینل اور اس کے عملے نے جمعرات (22 اکتوبر) کو کچھ ایسی خبریں نشر کیں جن میں دیگر باتوں کے علاوہ، جان بوجھ کر ممبئی پولس فورس اور اس کے سربراہ، پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممبئی پولس کی شبیہ کو داغدار کرنے کے مقصد سے رپورٹ نشر کی گئی ہے۔ جمعرات کی شام نشر کی جانے والی خبرکو شکایت کنندہ پوار نے دیکھا تھا جس کے بعد اج اس نے شکایت درج کی۔ ایف آئی آر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریپبلک ٹی وی نے اسے ممبئی پولس کی جانب سے ’میڈیا کے حقوق پر چونکانے والا حملہ‘ قرار دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

غازی پور بارڈر پر کمربستہ کسانوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں راجدھانی کی سڑکوں پرٹریکٹر چلانے کا دیا انتباہ

مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی-غازی پور سرحد پر مظاہرہ کر رہے کسانوں نے جمعہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہفتہ کے روز حکومت کے ساتھ ہونے والے اگلے دور کی بات چیت بے نتیجہ ہوتی ہے تو وہ قومی راجدھانی دہلی میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں نکلیں گے اور خوردنی ...

اتر پردیش میں لو جہاد کے نام پر 14 افراد کے خلاف معاملہ درج

 اترپردیش کے ضلع مئو میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عاشق جوڑے کے گھر سے بھاگ جانے کے بعد مئو پولس نے مبینہ لوجہاد پر کنٹرول کے دعوی کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے تبدیلی مذہب قانون کے تحت 14افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔افسران کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ...

حیدر آباد الیکشن: گذشتہ انتخابات میں چار سیٹیں جیتنے والی بی جے پی نے اس بار دیا ’اویسی‘ کو جھٹکا

گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں  بی جے پی نے اویسی کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔  حیرانی کی بات یہ کہی جارہی ہے کہ بی جے پی جس نے 2016 کے انتخابات میں محض چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، اس بار اس  نے 150 میں سے 48 سیٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ویسے تو   اویسی ...

ادھیر رنجن نے مودی سے پوچھا، ملک میں کڑوڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں ملتی ٹیکہ کےلئے پیسے کہاں سے آئیں گے ؟

جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کے بعد  کانگریس  لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 130 کروڑ کی آبادی کی ٹیکہ کاری پر مودی نے کوئی روڈ میپ پیش نہیں کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے، ایسے میں غریب ...