لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف مہاراشٹر بند کامیاب رہا، ممبئی سمیت مسلم علاقے بھی رہے بند

Source: S.O. News Service | Published on 11th October 2021, 11:16 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،11؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی سمیت مہاراشٹر میں چند مقامات پر معمولی تشدد اور سنگباری کے واقعات کے ساتھ ہی لکھیم پورکھیری میں تشدد میں کسانوں کی ہلاکت کے خلاف حکمراں مہاوکاس اگھاڑی اور دیگر پارٹیوں اور تنظیموں کا بند مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔ شہر اور ریاست کے مختلف شہروں میں مسلم اکثریتی علاقے بھی بند رہے ہیں۔ شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے ورکروں نے جگہ جگہ موٹر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔

مہاراشٹر میں برسر اقتدار مہاوکاس اگھاڑی میں شامل شیوسینا، کانگریس، این سی پی، سی پی آئی، سی پی ایم، ٹریڈ یونین اور متعدد کسان اور طلباء گروپ لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف آج ہوئے بمد میں شامل ہوئے۔ اس درمیان اپوزیشن بی جے پی نے اپنے حلقوں میں دکانیں کھلوانے کی کوشش کی۔

ممبئی میں کارپوریشن کے تحت بیسٹ کی بسیں بند رہیں اور ایس ٹی کی خدمات پر بھی اثر پڑا ہے البتہ لوکل ٹرین سرویس حسب معمول ہے۔ لیکن مسافر نہ کے برابر ہیں۔ لازمی سروس کو بند سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے، وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے وارننگ دی ہے کہ کسی بھی طرح کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جا ہے گا۔ ممبئی میں کئی مقامات پر بسوں پر پتھراؤ کیا گیا اور درجن بھر بسیں متاثر ہوئی ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈران سنجے راوت، کشور تیواری، جینت پاٹل، نواب ملک، نانا پٹولے، بالا صاحب تھوراٹ، بھائی جگتاپ اور ریاستی سطح کے لیڈران نے احتجاجی دھرنا دیا اور مرکز اور یوپی حکومتوں کے خلاف نعرے لگائے۔

ممبئی میں مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار، نل بازار، کرافورڈ مارکیٹ، محمدعلی روڈ، ناگپاڑہ، جوگیشوری، ماہم، کرلا اور دور افتادہ ممبرا، میرا روڈ اور دیگر علاقے مکمل طور پر بند رہے۔ یہاں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گزشتہ ہفتے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں کابینہ نے لکھیم پورکھیری میں لالہ اجل بننے والے کسانوں کے لیے دومنٹ خاموش رہ کر انہیں خراج پیش کیا۔اور برسر اقتدار محاذ نے بند بھی اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...