آئی پی ایل2020 فائنل: ممبئی انڈینس پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن، روہت شرما- ٹرینٹ بولٹ نے دلائی شاندار جیت

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2020, 11:34 PM | اسپورٹس |

دبئی،10؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے بعد روہت شرما کی کپتانی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو منگل کو آئی پی ایل کے فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر پانچواں خطاب جیت لیا ہے۔ پہلے ممبئی انڈینس کی گیند بازوں نے پہلی بار آئی پی ایل کھیلنے والی دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو کم اسکور پر روک دیا، پھر اس کے بعد روہت شرما نے طوفانی بلے بازی کرکے مقابلہ یکطرفہ کردیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے ممبئی انڈینس کو 157 رنوں کا ہدف دیا، جسے ممبئی انڈینس نے 8 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا اور پانچ وکٹ سے جیت حاصل کرلی۔

ممبئی انڈینس کا طوفانی آغاز: دہلی کیپٹلس کے 157 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینس نے طوفانی آغاز کیا۔ سلامی بلے باز روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک کی بلے بازی نے ثابت کردیا کہ ان کی بادشاہت کو ختم کرنا آسان نہیں ہے۔ روہت شرما نے چھکے ساتھ ممبئی انڈینس کا کھاتہ کھولا اور پھر اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک نے بڑے شاٹ لگائے۔ دونوں کے درمیان ہوئی 45 رنوں کی شراکت کو مارکس اسٹوئنس نے توڑا۔ انہوں نے ڈی کاک کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد روہت شرما کا ساتھ دینے میدان پر سوریہ کمار یادو آئے اور انہوں نے پہلی ہی گیند پر چوکا اور دوسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کے ارادے ظاہر کردیئے۔

روہت شرما نے یکطرفہ بنادیا مقابلہ: آپسی تال میل کی کمی کے سبب ممبئی انڈینس کو سوریہ کمار یادو کے طور پر 90 رن پر دوسرا جھٹکا لگا۔ سوریہ کمار یادو 19 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے ایشان کشن کے ساتھ 47 رنوں کی شراکت کرکے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ نارکیا نے 137 رن پر ممبئی کے کپتان روہت شرما کے طور پر تیسرا جھٹکا دیا۔ روہت شرما نے 51 گیندوں پر 68 رن بناکر پویلین لوٹے۔ مگر تب تک انہوں نے مقابلہ یکطرفہ کر دیا تھا۔ روہت شرما کے پویلین لوٹنے کے بعد پولارڈ نے دو بڑے شاٹ لگائے، مگر رباڈا نے انہیں بولڈ کرکے ممبئی انڈینس کو 147 رن پر چوتھا جھٹکا دے دیا۔ روہت شرما کی ٹیم کو 156 رن پر ہاردک پانڈیا کے طور پر پانچواں جھٹکا لگا۔ پانڈیا 3 رن بناکر نارکیا کا شکار بنے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...