ویمنز پریمیئر لیگ: دہلی کیپٹلس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ممبئی انڈینس نے ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب اپنے نام کیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2023, 11:36 AM | اسپورٹس |

ممبئی،27/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  ممبئی انڈینس نے اتوار کے روز ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے فائنل میں دہلی کیپٹلس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ممبئی انڈینس نے ٹورنامنٹ کا پہلا خطاب اپنے نام کر لیا۔ شیکھا پانڈے (ناٹ آؤٹ 27) اور رادھا یادیو (27 ناٹ آؤٹ) کی بدولت دہلی کیپٹلس نے ممبئی کے سامنے 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ممبئی نے ہدف کا تعاقت کرتے ہوئے نیٹ سیور برنٹ (ناٹ آؤٹ 60) اور ہرمن پریت کور (37) کی صبر آزما اننگز کی بدولت تین گیندیں باقی رہتے ہوئے یہ اسکور حاصل کرلیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 79 رنز پر نو وکٹیں گنوا دیں، جس کے بعد شیکھا-رادھا نے آخری وکٹ کے لیے 24 گیندوں پر 52 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ دہلی کیپٹلس کے گیند بازوں نے میچ کو دلچسپ بنا دیا لیکن سیور برنٹ کی نصف سنچری اننگز نے ممبئی کو فتح دلائی۔ سیور برنٹ نے ہرمن پریت کے ساتھ 72 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے 55 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ ہرمن پریت ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئیں لیکن سیور برنٹ نے 20ویں اوور کی تیسری گیند پر فاتحانہ چوکا لگا کر ممبئی کو تاریخی ڈبلیو پی ایل چیمپئن کا خطاب دلایا۔

دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ایزی وانگ کی فل ٹاس گیندوں کے سبب ان کا غیر متوقع آغاز ہوا۔ اوپنر شفالی ورما چار گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد وانگ کی فل ٹاس گیند پر آؤٹ ہوئی۔ شفالی نے پویلین لوٹنے سے پہلے نو بال کا ریویو بھی لیا لیکن امپائر کا فیصلہ ڈٹا رہا۔ دو گیندوں کے بعد ایلس کیپسی بھی فل ٹاس کیچ پر پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان میگ لیننگ تیسرے اوور میں دو چوکے لگائے جبکہ دوسرے سرے سے کیپٹلس کو تیسرا دھچکا جمائما روڈریگز کی صورت میں لگا۔ نو رنز بنانے والی جمائما فل ٹاس پر وانگ کا تیسرا شکار بنیں۔

دہلی کیپٹلس کی 35 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد لیننگ اور ماریزان کپ نے اننگز کو سنبھالا۔ کیپ 21 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے صرف 18 رنز ہی بنا سکی، لیکن دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت داری کی۔ اس سے پہلے کہ کیپٹلس کی اننگز سنبھلتی، امیلیا کیر نے کیپ کو پویلین لوٹا دیا، جب کہ لیننگ ایک رن بعد رن آؤٹ ہو گئی۔ کیر نے پھر اروندھتی ریڈی کو آؤٹ کیا، جبکہ ہیلی میتھیوز نے جیس جانسن، منو مانی اور تانیہ بھاٹیہ کی وکٹیں لے کر کیپٹلس کی پریشانیوں میں اضافہ کیا۔

صرف 79 رنز پر نو وکٹیں گرنے سے، دہلی کیپٹلس آل آؤٹ ہونے کے دہانے پر تھی لیکن شیکھا اور رادھا کی ناقابل یقین شراکت نے انہیں باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ ممبئی کی آخری وکٹ کی تلاش ادھوری رہی اور کیپٹلس نے 20 اوورز میں 131/9 رنز بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...