آئی پی ایل 2021 : پولارڈ کی دھماکہ دار اننگز سے ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2021, 4:47 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، 2/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی)  جارح بلے باز کیرون پولارڈ نے ناٹ آؤٹ 87 رن کی زبردست اننگز کھیل کر ممبئی انڈینس کے چنئی سپر کنگس کےخلاف سنیچر کو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل مقابلے میں آخری گیند پر چار وکٹ سے دلچسپ جیت دلادی ۔ چنئی نے اوپنر فاف ڈو پلیسس (50) ، معین علی (58) اور امباتی رائیڈو (ناٹ آؤٹ) کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 218 رنز کا مشکل اسکور بنالیا ، لیکن پولارڈ نے 34 گیندوں پر چھ چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 87 رن بناکر ممبئی کو جیت دلادی ۔ ممبئی نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 219 رن بناکر جیت اپنے نام کی ۔ پولارڈ کو ان کی اس میچ فاتح اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں ، کپتان روہت شرما اور کوئٹن ڈی کوک 71 رنز کے عمدہ آغاز کیا۔ روہت کو شاردل ٹھاکر نے رتوراج گائکواڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ روہت نے 24 گیندوں پر 35 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ سوریہ کمار یادو نے تین رنز بنائے اور رویندر جڈیجہ کی گیند پر وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ڈی کوک نے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنانے کے بعد آف اسپنر معین علی کو ریٹرن ی کیچ دے بیٹھے۔

81 کے اسکور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کیرون پولارڈ اور کرونال پانڈیا نے چنئی کی بولنگ پر جوابی حملے کئے اور چار چھکے کی جھڑی لگادی۔ پولارڈ نے اپنی نصف سنچری صرف 17 گیندوں پر مکمل کی اور سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ پولارڈ نے اس عرصے میں چھ فلک بوس چھکے مارے۔ چنئی کی چوتھی کامیابی ٹیم کے اسکور 170 پر ہوئی جب سیم کیرن نے کرونال پانڈیا کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ کرونال نے 23 گیندوں پر 32 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔

پولارڈ نے 18 ویں اوور میں شاردل ٹھاکر کی گیند پر سیدھا چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر ایک چوکا لگایا۔ اس اوور کی پانچویں گیند پر فاف ڈو پلیس نے پولارڈ کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ ہاردک پانڈیا نے کیرن کے 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر دو چھکے لگائے۔ اس اوور کی چوتھی بال پر پانڈیا کو فاف ڈو پلیسی نے کیچ دے دیا۔ ہاردک نے سات گیندوں پر 16 رنز میں دو چھکے لگائے۔ کیرن کے اس اوور کی آخری گیند پر جمی نیشم کو باؤنڈری کے قریب ٹھاکر سےکیچ کرایا۔

ممبئی کو اب آخری چھ گیندوں پر جیت کے لئے 16 رنز درکار تھے۔ پولارڈ نے لونگی اینگیڈی کی دوسری اور تیسری گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ پولارڈ نے چوتھی گیند پر کوئی سنگل نہیں لیا لیکن پانچویں گیند پر چھکا مارا اور آخری گیند سے دو رنز بنائے اور ممبئی کو فتح دلادی۔

اس سے قبل ممبئی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ رتوراج گائکواڑ نے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی ہی گیند پر ایک چوکا لگایا لیکن اسی ہی اوور چوتھی گیند پر ہاردک پانڈیا کو کیچ دے بیٹھے۔ لیکن اس کے بعد ڈو پلیسیس اور معین علی نے دوسرے وکٹ کے لئے 108 رن کی شاندار شراکت داری کی۔ علی نے اس دوران میں کچھ عمدہ چھکے لگائے۔ ڈو پلیس نے بھی چوکوں اور چھکوں لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

معین علی نے 36 گیندوں پر 58 رن پر پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ ڈو پلیسیس نے 28 گیندوں میں 50 رن پر 2 چوکے اور چار چھکے لگائے۔ معین علی نے جسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کاک کو کیچ دیا ، جبکہ کیرن پولارڈ نے اگلے ہی اوور میں لگاتار گیندوں پر ڈو پلیس اور سریش رائنا کو آؤٹ کیا۔ اپنا 200 واں آئی پی ایل میچ کھیلنے والے رینا اس کا کوئی فائدہ اٹھانے سے قاصر رہے اور چار گیندوں پر دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

چنئی نے 112 سے 116 رنز تک تین وکٹیں گنوا ئے۔ لیکن اس کے بعد امباتی رائیڈو نے منفرد انداز میں بیٹنگ کی اور چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے صرف 27 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 72 رن بنائے۔ رائیڈو کو رویندر جڈیجہ کا بہترین ملا ، جنہوں نے 22 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ رائیڈو اور جڈیجہ نے پانچویں وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت داری میں 102 رنز کا اضافہ کرکے چنئی کو 218 رنز تک پہنچایا۔

بمراہ نے چار اوورز میں سب سے زیادہ 56 رن دیکر ایک وکٹ حاصل کیا۔ دَھوَل کلکرنی نے چار اوورز میں 48 رنز اور ٹرینٹ بولٹ نے چار اوورز میں 42 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ کیرن پولارڈ نے دو اوور میں 12 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...