آئی پی ایل 2019: پہلے کوالیفائرمیں ممبئی نےچنئی کو ہرایا، پانچویں بارفائنل میں بنائی جگہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th May 2019, 5:38 PM | اسپورٹس |

چنئی،8؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائرمیں چنئی سپرکنگس کو 6 وکٹ سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 132 رنوں کے ہدف کو ممبئی انڈینس کی ٹیم نے 18.3 اوورمیں حاصل کرلیا۔ ممبئی کی جیت میں سوریہ کماریادو نے 54 گیندوں میں ناٹ آوٹ 71 رن بنائے۔ ممبئی انڈینس نے پانچویں بارفائنل میں جگہ بنائی ہے۔

وہیں چنئی سپرکنگس کے پاس اب بھی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔ وہ پہل الیمنیٹرمیں دہلی کیپٹلس اورسن رائزرس حیدرآباد کے درمیان جیتنے والی ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔ اس سے قبل آئی پی ایل 12 کے کوالیفائرایک میں چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور20 اوورمیں 4 وکٹ پر131 رن بنائے۔ چنئی کے لئے رائیڈو نے 37 گیندوں میں 42 رن بنائے۔ دھونی نے بھی 29 گیندوں میں ناٹ آوٹ 37 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ممبئی انڈینس کے لئے اسپنرراہل چہرنے زبردست گیند بازی کرتے ہوئے 4 اوورمیں 14 رن دے کردو وکٹ حاصل کئے۔ 

ممبئی انڈینس کی جیت: میزبان چنئی سپرکنگس کے 132 رنوں کے چیلنج کا جواب دینے اتری ممبئی نے 3.2 اووروں میں 21 رنوں کے اندرہی کپتان روہت شرما (4) اورکونٹن ڈی کاک (8) کا وکٹ گنوا دیا۔ روہت کو دیپک چہرنے جبکہ ڈی کاک کو ہربھجن سنگھ نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد سوریہ کماراورایشان کشن (28) نے تیسرے وکٹ کے لئے 80 رنوں کی شراکت کرکے ممبئی کو بہترحالات میں پہنچا دیا۔ طویل ہوتی جارہی اس شراکت کو عمران طاہرنےایشان کشن کوبولڈ کرکے توڑا۔

 

ایشان کشن نے 31 گیندوں کی اننگ میں ایک چوکا اورایک چھکا لگایا۔ عمران طاہرنے اسی اوورمیں کنال پانڈیا کو (صفر) پرآوٹ کرکے ممبئی کو مسلسل دو جھٹکے دیئے۔ عمران نے اسی کے ساتھ ٹی -20 کیریئرمیں اپنے 300 وکٹ بھی پورے کرلئے۔ ممبئی کو آخری 24 گیندوں پرجیت کے لئے 16 رن بنانے تھے اورٹیم نے 9 گیند پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...