ممبئی: بھاری بارش سے4؍ افراد ہلاک، عام زندگی مفلوج

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2020, 11:48 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) عروس البلاد ممبئی میں ہونے والی بھاری بارش کے نتیجے میں ممبئی اور تھانے میں چار افراد ہلاک اور ایک۔شخص لاپتہ ہے۔پرسو شام سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پا نی جمع ہوگیا ہےاور حکومت نے ممبئی اور ایم ایم آر میں تعطیل کااعلا ن کردیا۔

رسورات کی موسلادھار بارش کی وجہ سے مضافاتی علاقے کاندیولی میں ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ایک پہاڑی سے زمین کھسکنے اور چٹانیں گرنے سے شاہراہ کو بند کرنا پڑا اور ممبئی آنے والا ٹریفک متاثر ہوا ہے۔

تھانے میں ایک15 سالہ لڑکا راقب کو بجلی جھٹکا لگ گیا جبکہ نوی ممبئی کے واشی میں ایک شخص پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا ہے۔

شہر میں سینکڑوں درخت تیز ہواؤں سے اکھڑ گئے اور جھونپڑیوں میں پانی گھس گیا اور لوگوں کو کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنا پڑی ۔مغربی مضافات سانتا کروز میں ایک جھونپڑی منہدم ہو گئی اور اس کے سبب ایک خاتون ریکھا کاکڑے اور اس کی 18 ماہ کی بچی جہانوی قریبی نالے میں بہہ گئی۔ایک لڑکی کو بچالیا گیا ہے اور تیسری کی تلاش جاری ہے۔

ممبئی میں گزشتہ دو روز میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ممبئی،تھانے،پالگھراور رائے گڑھ میں زندگی مفلوج ہوگئی ہے،یہ ممبئی میٹرو پولیٹن ریجنل علاقے میں ہواہے۔ممبئی میں نصف شب کو دوبارہ بحرعرب میں تغیانی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور حکام نے ریڈالرٹ کا اعلان کردیا ہے۔

دریں اثنا ملک کی تجارتی راجدھانی عروس البلاد ممبئی میں رات بھر کی شدید بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ ممبئی اورچند متصل اضلاع میں پیر،منگل اور بدھ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی اور اس بھاری بارش کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیاہے۔

ممبئی کے علاوہ تھانے ، پونے ، رائے گڑھ اور مہاراشٹر کے رتناگری اضلاع کے لئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ شہر میں ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام دفاتر آج بند کردیئے جائیں گے۔ محکمہ کے مطابق ممبئی شہر میں پیر کی صبح 8 بجے سے آج صبح 6 بجے تک 230.06 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں بالترتیب 162.83 اور 162.28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج اور جمعرات کو شمالی مہاراشٹر کے ساحل سے تیز ہواؤں کا انتباہ بھی کیا ہے۔ مانسون کے دوران ممبئی کی گلیوں میں باقاعدگی سے سیلاب آتا ہے ، جو جون سے ستمبر یا اکتوبر تک چلتا ہے اور جو ہندوستان کو سالانہ بارش کا بیشتر حصہ فراہم کرتا ہے۔ تقریبا ہر موسم باراں میں ، ممبئی میونسپل انتظامیہ بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والے انتشار سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے چلائی جانے والی لوکل ٹرینیں متاثر ہیں اور نشیبی علاقے سیلاب میں پڑ گئے ہیں۔

شہر اور مضافات میں کوئی علاقہ نہیں بچا ہے جہاں پانی نہیں داخل ہوا ہو۔شہر کی جھگی جھونپڑی بستیوں کا کوئی گھر بچا نہیں ہے اور جگہ جگہ رہائشی ہاؤسنگ کالونیوں کے نچلی منزل میں پانی داخل ہوچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...