ممبئی کی بارش نے توڑے ریکار زندگی ہوئی مفلوج

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2020, 10:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،6؍اگست (ایس اونیوز؍ایجنسی) ممبئی میں تیسرے دن بھی مسلسل ہونے والی  طوفانی بارش نے شہراور میٹرو پولیٹن ریجن اورکوکن ساحلی علاقے کی عام زندگی کو مفلوج کردیا ہے ،ممبئی میں نصف صدی  کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اورجنوبی ممبئی کے متمول علاقوں میں پانی گھس گیا ہے،ملبار ہل اوروالکیشور میں پہاڑی سڑک کھسکنے اور چٹانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ممبئی میں سیلاب جیسی صورتحال ہے اس کی وجہ سے ٹرینیں اور بسیں بند کردی گئیں جب کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

ممبئی میں طوفانی بارش کی وجہ سے پہلی بار چرچ گیٹ،مرئن لائنس،مرئن رائیو،کالبادیوی، ڈونگری،بائیکلہ،مجگاوں،پریل،دادر اور دوسرے علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ان متمول اور متوسط علاقوں کا بھی برا حال ہے۔سینٹرل ریلوے نے طوفانی بارش کے بعد پٹریوں پر پانی جمع ہونے سے تیل خدمات بند کر دی ہیں۔اس کی اطلاع سی پی آر او شیواجی ستار نے دیتے ہوئے کہا کہ سی ایس ٹی ایم اور کرلیا اور واشی کے درمیان ہاربر لائن کی سروس بند کردی گئی ہے۔

ویسٹرن ریلوے کے ترجمان سمیت ٹھاکر نے کہاکہ پٹریوں پر درختوں کی شاخیں گرنے سے ولیل۔مدت کے لیے خدمات بند کردی گئی اور تیز ہواؤں نے ان درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاتھا۔
جنوبی ممبئی میں شئیر بازار کا فیروز جیجی بھائی ٹاور کی 29ویں منزل پرلگا سائن بورڈ اکھڑ گیااور نیچے لٹک گیا۔جسلوک اسپتال کا سمنٹ کاسلیپ نیچےسڑک پرگرگیا ،لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

جنوبی ممبئی میں نچلینشل کے فلیٹ میں پانی گھس گیا اور دفتر بھی متاثر ہوئے ہیں۔اہسٹرن سور ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا ہے ۔کل رات جگہ جگہ پھنسے افراد کو  بی ایم سی  اسکولوں میں پناہ دی گئی۔ساحلی اضلاع تھانے،پالگھر،رسئے گڑھ،رتناگیری اور سندھودرگ میں طوفانی بارش کا سلسلہ 24گھنٹے سے جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...