ممبئی کی عدالت نے سنجے راؤت کی ای ڈی ریمانڈ میں کی 8 اگست تک توسیع

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2022, 8:11 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں 8 اگست تک چار دن کی توسیع کر دی۔ قبل ازیں، مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پیر کو علی الصبح گرفتار کئے گئے سنجے راؤت کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں 4 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔

ای ڈی نے راؤت کی تحویل میں 10 اگست تک توسیع کی درخواست کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے کچھ دستاویزات موصول ہوئے ہیں اور وہ اس معاملے میں دیگر ملزمان کی جانچ کے علاوہ متعلقہ معاملات کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔

سماعت کے دوران راؤت اور ان کے وکیل اشوک مندرگی نے خصوصی جج ایم جی دیش پانڈے کو جیل کے سیل میں وینٹیلیشن کی کمی کے بارے میں بتایا لیکن ای ڈی کے وکلا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایئرکنڈیشنڈ سیل میں رکھا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ای ڈی نے اتوار کی صبح بھنڈوپ میں راؤت کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے بعد ایجنسی کے دفتر میں مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے جانے سے پہلے تقریباً 10 گھنٹے تک ان کے گھر پر پوچھ گچھ کی گئی اور بالآخر پیر کی آدھی رات کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...