مہاراشٹر: راج بھون کے باہر کانگریس پارٹی کا احتجاج، پولیس نے متعدد لیڈروں کو حراست میں لیا

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2022, 8:09 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر جمعہ کے روز ممبئی واقع راج بھون کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کرنے والے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے اور پارٹی کے ممبئی سربراہ بھائی جگتاپ کی قیادت میں سینکڑوں لیڈروں اور کارکنوں نے بینرز اور پوسٹر اٹھا کر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ تاہم، مالابار ہل میں گورنر کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرتے ہوئے انہیں نریمان پوائنٹ پر اسمبلی کے قریب ایک بڑی پولیس فورس نے روک لیا۔

نانا پٹولے نے کہا، "ہم پرامن اور جمہوری طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے راج بھون جا رہے تھے۔ آسمان چھوتی مہنگائی، جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) اور نوجوانوں میں بے روزگاری کی وجہ سبب متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

پٹولے اور جگتاپ کے علاوہ کانگریس مقننہ کے سربراہ بالا صاحب تھوراٹ، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان، چندرکانت ہنڈور، ورشا گائیکواڑ جیسے پارٹی لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے بعد انہیں ایک پولیس وین میں بٹھا کر مقامی پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔

پولیس کی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے تھوراٹ نے کہا کہ جمہوریت میں ’ہمیں احتجاج کرنے کا حق ہے‘ لیکن موجودہ بی جے پی حکومت ’ہمیں خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘

تھوراٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ’’آزادی سے پہلے بھی ہمیں احتجاج کا حق تھا اور ہم عام لوگوں کی مشکلات کے خلاف آواز اٹھانا جاری رکھیں گے۔"

پولیس نے مہاراشٹر کے دیگر بڑے شہروں میں مظاہروں کے علاوہ ملک گیر احتجاج میں شامل کانگریس کے جھنڈے والی گاڑیوں اور ممبئی اور ریاست کے مختلف حصوں سے راج بھون پہنچنے کی کوشش کرنے والوں کو بھی روک دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...