ممبئی میں بھاری بارش کے سبب عمارت زمین دوز، 11 افراد ہلاک، 18 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2021, 11:43 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،10؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) عروس البلاد ممبئی کو مانسون کی آمد کے ساتھ دو دنوں سے بھاری بارشوں کا سامنا ہے اس دوران سڑکوں پر سیلاب آیا ہوا ہے اور سمندر بھی اپھان پر ہے۔ دریں اثنا، مغربی مالاڈ میں ایک عمارت کے گر جانے سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات مالانی گیٹ نمبرآٹھ پر اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ ملحقہ جھونپڑی پر گر گیا۔ حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

حادثہ کے بعد وہاں پہنچی ریسکیو ٹیم نے خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد کو محفوظ نکال لیا، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد اس کے پاس کی مزید دو بوسیدہ عمارتوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیم کی جانب سے تاحال راحتی کام جاری ہے اور اہلکارو ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ راحت اور بچاؤ کے کام میں عام لوگوں نے بھی ریسکیو ٹیم کی مدد کی۔ ملبے سے زخمیوں کو نکال کر سب اربن کاندیولی اسپتال پہنچاگیا ہے۔ وہاں کے ڈاکٹر نے این ڈی ٹی وی کو اطلاع دی کہ کل 18 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 11 کی موت واقع ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ ممبئی میں بدھ کے روز ہونے والی بارش سے میٹھی ندی کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اور آس پاس کے علاقہ میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ لوگوں کو نقل و حمل میں بھی پریشانی پیش آ رہی ہے۔ نیز عمارتوں کے گراؤنڈ فلور میں پانی داخل ہو جانے کی وجہ سے کافی سامان خراب بھی ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

 جموں و کشمیر کے راجوری میں گئو رکشکوں کے ذریعے 20 سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل! محبوبہ مفتی نے متاثرہ کنبہ کے حق میں اٹھائی آواز

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک 20 سالہ نوجوان اعجاز ڈار کو کچھ نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنی بھینس لے کر جا رہے تھے۔ یہ واقعہ مراد نگر گاؤں کے نزیک پیر کے روز پیش آیا۔

وجے مالیا، نیرو مودی اور میہل چوکسی کے ضبط شدہ 9371 کروڑ روپے سرکاری بینکوں کو منتقل

سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02 کروڑ روپے اور املاک میں 9317.17 کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

بھٹکل میں پیر سے سڑک پر اتریں 18سرکاری بسیں :دیہی علاقوں میں بسوں کی آمدورفت فی الحال نہیں

کورونا لاک ڈاؤن میں ڈھیل دئیے جانے کے بعد آخر کار بھٹکل بس اسٹانڈ سے سرکاری بسیں باہر نکلیں ۔بھٹکل سے کاروار، کمٹہ ، سرسی کےلئے بسیں شروع کی گئی ہیں۔  چونکہ پڑوس اضلاع اُڈپی ، دکشن کنڑا، دھارواڑ وغیرہ میں کورونا کی ہراسانی جاری رہنے سے بین الاضلاع بسوں کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔

بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ چھ مکانوں کو نقصان؛ بعض راستوں کی حالت بد سے بدترہونے پر عوام سخت پریشان

بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں اور ملناڈ وغیرہ  میں گذشتہ ایک ہفتہ سے  موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھٹکل میں ویسے تو  تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد  زوردار بارش ہورہی ہے تو وہیں  ملناڈ اور پڑوسی   علاقوں میں زبردست بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں ہوناور  کے ...

کیا اکتوبر تک کورونا کی مزید ایک لہر ملک کو دہلائے گی ؟ کیا کہتے ہیں ماہرین

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جس طرح سے ملک میں تباہی مچائی ہے ، اس کے بعد مسلسل تیسری لہر کو لے کر اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سرکار کے چیف سائنٹفک ایڈوائزر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ تیسری لہر ضرور آئے گی ، لیکن اس بات پر ابھی ریسرچ جاری ہے کہ تیسری لہر کتنی خطرناک ہوگی ۔ اب نیوز ...

آصف، دیوانگنا، نتاشا ضمانت معاملہ: دہلی پولیس کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت، تینوں سماجی کارکنان کو نوٹس جاری

 شمال مشرقی دہلی فسادات کے تین ملزمان آصف اقبال تنہا، دیوانگنا کالیتا اور نتاشا نارووال کی ضمانت پر رہائی کے خلاف آج دہلی پولیس کی عرضی پر سپریم کورت میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پولیس کی اپیل پر رہا ہونے والے تینوں کارکنان کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

عوام اپنا پیٹ کاٹ رہی ہے اور مودی حکومت عوام کی جیب: پرینکا گاندھی

ہندوستان کی عوام پر مہنگائی کی مار جاری ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہنگائی کو لے کر مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اپنا پیٹ کاٹ رہی ہے اور مودی حکومت عوام کی جیب کاٹ رہی ہے۔