ڈبلیو پی ایل: لگاتار دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز وومن کی دھماکہ خیز جیت، آر سی بی وومن کو 9 وکٹ سے دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2023, 10:44 AM | اسپورٹس |

ممبئی، 7/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی ) وومنس پریمیر لیگ یعنی ڈبلیو پی ایل کے پہلے سیزن میں آج چوتھا مقابلہ ممبئی انڈینز وومن اور رائل چیلنجرس بنگلور وومن کے درمیان برابورن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ڈبلیو پی ایل کے افتتاحی مقابلے کی طرح آج ایک بار پھر ممبئی انڈینز وومن ٹیم نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ بنگلورو وومن نے 156 رنوں کا ہدف ممبئی وومن کے سامنے رکھا تھا، جسے اس نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر پندرہویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

آج ٹاس بنگلور وومن کی کپتان اسمرتی مندھانا نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کچھ بلے بازوں کو چھوڑ دیا جائے تو سبھی کو شروعات اچھی ملی تھی، لیکن کسی نے بھی اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پوری ٹیم 18.4 اوور میں 155 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلورو وومن کی طرف سے سب سے زیادہ 28 رن رچا گھوش نے بنائے۔ کپتان مندھانا اور شرینکا پاٹل نے 23-23 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کنیکا آہوجا نے 22 رن اور میگن شوٹ نے 20 رنوں کا تعاون کیا۔ ممبئی وومن کی طرف سے سب سے زیادہ 3 وکٹ ہیلی میتھیوز نے لیے، جبکہ صائقہ اسحاق اور امیلیا کیر کو 2-2 وکٹ ملے۔ نیٹ شیور برنٹ اور پوجا وسترکر کو 1-1 وکٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

جب ممئی وومن کی بلے بازی شروع ہوئی تو ایسا لگا جیسے سلامی بلے باز ہیلی میتھیوز اور یاستکا بھاٹیہ جلد سے جلد میچ ختم کر دینا چاہتے ہیں۔ یاستیکا بھاٹیا جب 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں تو ٹیم کا اسکور 5 اوور میں ہی 45 رن پہنچ چکا تھا۔ پھر نئی بلے باز نیٹ شیور برنٹ نے تو مزید طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ ہیلی میتھیوز اور نیٹ شیور برنٹ نے بغیر آؤٹ ہوئے 14.2 اوور میں ٹیم کا اسکور 159 رنوں پر پہنچا دیا اور اس طرح ممبئی کو 9 وکٹ سے دھماکہ دھار جیت حاصل ہو گئی۔ ہیلی نے 38 گیندوں پر 77 رن اور برنٹ نے 29 گیندوں پر 55 رن کی اننگ کھیلی۔ بنگلور وومن کی طرف سے واحد وکٹ حاصل کرنے والی گیندباز پریتی بوس رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...