ممبئی: سائیں مندر کے 13 ملازمین کورونا پازیٹو، بی ایم سی کے چھوٹے پسینے

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2020, 3:44 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،15؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں بڑھتے کورونا قہر کے درمیان ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں حالات بہت زیادہ سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ جگہ جگہ سے کورونا پازیٹو کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے حالات پر قابو پانا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ممبئی کے کاندیولی علاقہ واقع سائیں دھام مندر کے 13 ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس اطلاع کے بعد بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) کے پسینے چھوٹ رہے ہیں، کیونکہ اب وہ اس کوشش میں مصروف ہو گئی ہے کہ ان 13 ملازمین کے رابطہ میں آنے والے لوگوں کو ٹریس کیا جائے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ایک دن قبل ہی سائیں مندر کے 17 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 13 کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے درمیان اس سائیں مندر سے غریبوں کو اناج اور کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا۔ امکان ظاہری کیا جا رہا ہے کہ اسی عمل کے دوران کوئی ملازم کورونا کی زد میں آ گیا ہوگا، اور پھر ایک سے دوسرے تک یہ انفیکشن پھیلا ہوگا۔

قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے ممبئی میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور ایک دن میں سب سے زیادہ 998 معاملے سامنے آنے کے بعد شہر میں کووڈ-19 کے معاملے جمعرات کو بڑھ کر 16579 ہو گئے۔ بی ایم سی کے مطابق ممبئی میں اس انفیکشن کی وجہ سے مزید 25 لوگوں کی موت ہو گئی جس کے بعد مجموعی طور پر مہلوکین کی تعداد 621 ہو گئی ہے۔

اگر پوری ریاست مہاراشٹر کی بات کی جائے تو گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1602 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو ریاست میں ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر جمعرات کو 27524 ہو گئی۔ اس وائرس انفیکشن کی وجہ سے 44 لوگوں کی موت بھی ہو گئی۔ محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ ریاست میں اب مہلوکین کی تعداد 1000 کے پار ہو کر 1019 پہنچ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...