دبئی کے مشہور و معروف تاجر بی آر شیٹی کا منصوبہ۔کمٹہ میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کا قیام۔کیاجلد پورا ہوگا ضلع کے عوام کا خواب؟!

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 9:37 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 21/ستمبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں ایک جدید سہولیات والے اسپتال کی ضرورت بہت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ ایک عرصے سے اس سلسلے میں تجاویز اور منصوبے مختلف اداروں کی جانب سے زیر غور رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں کینرا مسلم خلیج کاونسل اور بھٹکل مسلم خلیج کاونسل کے ذمہ داران کے علاوہ بھٹکل اور اطراف کے این آر آئی ڈاکٹروں اور مقامی ڈاکٹروں کی ایک مشترکہ کانفرنس بھی اسی موضوع پر منعقد ہوئی تھی اور جدید ترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں عملی اقدامات کا نقشہ بھی بنایاگیا تھا۔

 اب تازہ معلومات کے مطابق دبئی ہیلتھ کیئر کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پہچانے جانے والے مشہور تاجر اور رئیس منگلورو کے رہنے والے بی آر شیٹی نے اس سمت میں قدم آگے بڑھا یا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ وہ 21ستمبر کو بنگلورو میں کمٹہ کے رکن اسمبلی دینکر شیٹی کے ساتھ اپنے اس منصوبے پر بات چیت کرنے کے لئے خصوصی چارٹرڈ طیارے سے پہنچے ہیں۔تاج ویسٹ اینڈ ہوٹل میں اس تعلق سے میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ کچھ مہینوں پہلے سوشیل میڈیا پر ضلع میں سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کرنے کے موضوع پر سوشیل میڈیا پر زور دار مہم چلائی گئی تھی۔اس پس منظر میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی اسپتال کی ضرورت واہمیت کو نمایاں طور پر اُجاگر  کیاگیا تھا۔کیونکہ اس وقت ضلع شمالی کینرا میں اہم طبی سہولتوں اور ماہر ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے سنگین معاملات میں مریضوں کو شمالی کینرا کے دوردراز علاقوں سے کبھی اڈپی، منی پال او رمنگلورو کی طر ف لے جانا پڑتا ہے تو کبھی ہبلی، شیموگہ اور گوا کی طرف مریضوں کو منتقل کرنا پڑتا ہے۔اس میں جان بچانے اور مریضوں کو راحت پہنچانے میں کام آنے والا قیمتی وقت دوردراز کے لمبے سفر میں ضائع ہوجاتا ہے۔خاص کرکے جان لیوا سڑک حادثات جب ہوتے ہیں تو زخمیوں کو مناسب ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے کئی بار ہلاکتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بی آر شیٹی نے اب کمٹہ میں ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے قیام کا تہیہ کرلیا ہے اور ان کے نمائندوں نے اس علاقے کا دورہ کرنے کے بعد ہلدی پور کے پاس پہاڑی علاقے میں اسپتال کے لئے ضروری ۶ تا ۷ ایکڑ زمین کی نشاندہی کرلی ہے۔اس سے پہلے بھی بی آر شیٹی نے ضلع شمالی کینرا میں ملٹی اسپیشالیٹی اسپتال قائم کرنے میں دلچسپی دکھائی تھی۔ یہ بھی پتہ چلاہے کہ ایک طبقے کی طرف سے انکولہ میں اسپتال قائم کرنے کے لئے بی آر شیٹی پر جنوبی کینرا کے ایک سوامی کی معرفت سے دباؤ بھی ڈالا جارہاتھا۔ لیکن بی آر شیٹی نے عوام اور مریضوں کی سہولت کو سامنے رکھتے ہوئے شمالی کینرا کے وسط میں واقع کمٹہ شہر کو ترجیح دی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ اسپتال قائم کرنے کے لئے بی آر شیٹی گروپ کے نمائندوں نے تین مناسب ترین نجی جگہوں کی نشاندہی کی ہے، اس میں سے ایک مقام پر اسپتال کے قیام کا قطعی فیصلہ رکن اسمبلی کے ساتھ منعقد ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔تقریباً 7ایکڑ احاطے میں قائم ہونے والے اس جدید ترین اسپتال پر 100کروڑ روپے خرچ آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کمٹہ کے رکن اسمبلی دینکر شیٹی نے ضلع میں ملٹی اسپیشالٹی اسپتال کے قیام کا خواب پورا ہونے کی امیدجتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس منصوبے کا خوش دلی سے استقبال کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...