مکھرجی نگر پٹائی معاملہ:’آپ‘ ممبر اسمبلی جرنیل سنگھ نے امت شاہ کو لکھا خط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 10:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے مکھرجی نگر میں ٹیکسی ڈرائیور باپ بیٹے کی پٹائی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی جرنیل سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے۔جرنیل سنگھ نے سربجیت سنگھ کے خلاف ایف آئی آر کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ سربجیت پر مقدمہ درج نہیں ہونا چاہئے۔پولیس والوں کو جلدی غصہ آتا ہے، انہیں ٹریننگ کی ضرورت ہے۔جرنیل سنگھ نے منجدر سنگھ سرسا کی پولیس کمشنر سے ملاقات پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔واقعہ کے ایک دن بعد پیر کو تلک نگر سے رکن اسمبلی جرنیل سنگھ نے وزیر اعلی اروندکجریوال کے ساتھ شکار سربجیت سنگھ سے ملنے گئے تھے۔جرنیل سنگھ نے اس ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ایک آدمی کو 10 پولیس اہلکار ایک ساتھ مار رہے تھے۔3 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنا کوئی کارروائی نہیں ہے،تھوڑے دن بعد سب ختم ہو جائے گا،ملک کی دارالحکومت میں ایسا جرم چل رہی ہے، وہ بھی پولیس ایسے مارپیٹ کر رہی ہے۔پولیس اور آٹو ڈرائیور کے درمیان مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔اس میں سکھ آٹو ڈرائیور کے ساتھ پولیس اہلکار مارپیٹ کرتے نظر آ رہے تھے،معاملہ مکھرجی نگر تھانے کا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مکھرجی نگر تھانے کے باہر جمع ہو گئے اور ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے لگے۔فی الحال اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔یہ پورا معاملہ تحقیقات کے لئے کرائم برانچ کو سونپ دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...