مسلسل 11 ویں سال بھی امبانی نے نہیں بڑھائی اپنی تنخواہ، 15 کروڑ روپے سالانہ ہے تنخواہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2019, 11:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،20/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی نے مسلسل 11 ویں سال بھی اپنی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز میں اپنی سالانہ تنخواہ 15 کروڑ روپے برقرار رکھی ہے۔وہیں 31 مارچ 2019 کو ختم ہوئے مالی سال میں کمپنی کے ڈائریکٹرس کی تنخواہ میں اچھا اضافہ ہوا ہے، جن میں ان کے قریبی رشتہ دار نکھل اور ہیتل میسانی بھی شامل ہیں۔آرآئی ایل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہاکہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کی تنخواہ 15 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جو کمپنی میں انتظامی سطح کو متوازن رکھنے کے موضوع میں خود ایک مثال پیش کرتے رہنے کی ان کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔مکیش امبانی کے مالی سال2018-19 کے اعزازیہ میں 4.45 کروڑ روپے تنخواہ اور بھتے کے طور پر دیے گئے۔ان کی تنخواہ اور بھتہ 2017-18 میں 4.49 کروڑ روپے رہا تھا۔امبانی نے خود ہی اپنا اعزازیہ مستحکم رکھنے کا اکتوبر 2009 میں اعلان کیا۔نکھل اور ہیتل دونوں کو 2018-19 میں 20.57-20.57 کروڑ روپے کا پیکیج دیا گیا۔ایک سال پہلے ان دونوں میں سے ہر ایک کو 19.99 کروڑ روپے ملے تھے۔اسی دوران کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ایم ایس پرساد کا اعزازیہ 8.99 کروڑ روپے سے بڑھ کر 10.01 کروڑ روپے کیا گیا۔اسی طرح کمپنی کے ریفائنری چیف پون کمار کپل کا اعزازیہ بھی 3.47 کروڑ روپے سے بڑھ کر 4.17 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...