محی الدین یاسین نے ملیشیا کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیا

Source: S.O. News Service | Published on 1st March 2020, 8:01 PM | عالمی خبریں |

کوالالمپور،یکم مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملیشیا کے سابق وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو اتوار کے روز ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا گیا یاسین نے روایتی ملائی ڈریس میں قومی محل میں ملیشیا کے شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے ملک اور عوام کی خدمت کرنے کا عہد کیا۔

سال 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وزیر اعظم بنے 94 سالہ مہاتر محمد کے 24 فروری کو اچانک استعفی دے دینے کے بعد یاسین کو وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ سلطان نے ہفتہ کو یاسین کی تقرری پر مہر لگائی تھی۔

حلف برداری کی تقریب میں یاسین کے سیاسی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ملیشیا کے آٹھویں وزیر اعظم بننے والے 72 سالہ یاسین 2009 سے 2015 کے درمیان سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ساتھ نائب وزیر اعظم کے طور پر کام کیا تھا۔ انہوں نے بعد میں مهاتر کے ساتھ پیربو بیرساٹو ملیشیا (پي پي بي ایم) پارٹی قائم کی اور اس کے صدر بنے۔

انہوں نے مهاتر کی کابینہ میں وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کیا۔ مهاتر کے استعفی کے بعد یاسین نے جوائنٹ ملیشین نیشنل آرگنائزیشن ( یو ایم این او) کے قیادت والے بارسن نیشنل سمیت اہم اپوزیشن پارٹیوں سے حمایت حاصل کی اور وزیر اعظم کے عہدہ کے امیدوار بن گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...